PDA

View Full Version : غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم



حافظ اختر علی
12-25-2014, 09:17 AM
کتاب کا نام
غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم (http://kitabosunnat.com/kutub-library/gazwat-un-nabi-pbuh.html)
مصنف
علامہ علی بن برہان الدین حلبی (http://kitabosunnat.com/musannifeen/allama-ali-bin-burhan-ud-deen-halbi.html)
مترجم
مولانا محمد اسلم قاسمی (http://kitabosunnat.com/musannifeen/molana-muhammad-aslam-qasmi.html)
ناشر

دار الاشاعت، کراچی
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Gazwat-un-NabiPBUH.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/gazwat-un-nabi-pbuh.html)
تبصرہ

نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کا ایک ایک پہلو ہمارے لئے اسوہ حسنہ اور بہترین نمونہ ہے۔آپ ﷺ کی زندگی کا اہم ترین حصہ دشمنان اسلام ،کفار،یہودونصاری اور منافقین سے معرکہ آرائی میں گزرا۔جس میں آپ ﷺ کو ابتداءً دفاعی اور مشروط قتال کی اجازت ملی اور پھر اقدامی جہاد کی بھی اجازت بلکہ حکم فرما دیا گیا۔نبی کریم ﷺکی یہ جنگی مہمات تاریخ اسلام کا ایک روشن اور زریں باب ہیں۔جس نے امت کو یہ بتلایا کہ دین کی دعوت میں ایک مرحلہ وہ بھی آتا ہے جب داعی دین کو اپنے ہاتھوں میں اسلحہ تھامنا پڑتا ہے اور دین کی دعوت میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے عناصر اور طاغوتی طاقتوں کو بزور طاقت روکنا پڑتا ہے۔نبی کریم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں ستائیس غزوات میں بنفس نفیس شرکت فرمائی اور تقریبا سینتالیس مرتبہ صحابہ کرام﷢ کو فوجی مہمات پر روانہ فرمایا۔زیر تبصرہ کتاب ’’ غزوات النبی ﷺ ’’علامہ علی بن برھان الدین حلبی  کی عربی تصنیف‘‘ انسان العیون فی سیرۃ الامین المامون المعروف بسیرۃ الحلبیۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ، ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب نے حاصل کی ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں ان تمام غزوات کی تفصیلات جمع فرما دی ہیں جن میں نبی کریم بنفس نفیس شریک ہوئے۔اور اس کے ساتھ ہی جہاد سے متعلقہ مسائل فقہیہ اور احکام شرعیہ کو بھی بیان کر دیا ہے۔یوں تو اس موضوع پر بے شمار کتب موجود ہیں لیکن اس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر غزوے سے متعلق تمام جزئیات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم،مرتب اور ناشر کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

اس کتاب غزوات النبی ﷺ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/gazwat-un-nabi-pbuh.html)

بےباک
12-25-2014, 09:25 AM
ربیع الاول کی مناسبت سے ایک بہترین کتاب کی طرف توجہ دلانے پر آپ کا بے حد شکریہ ،
جزاک اللہ