PDA

View Full Version : شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیری لغت



حافظ اختر علی
12-27-2014, 11:36 AM
کتاب کا نام
شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیری لغت
مصنف
مولانا عبد الرشید گجراتی (http://kitabosunnat.com/musannifeen/molana-abdul-rasheed-gujrati.html)
ناشر

شمسی پبلشنگ ہاؤس کراچی
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Sharha-Alfaz-ul-Quran-Quran-Pak-Ki-Tafseri-Lughat-1.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/sharha-alfaz-ul-quran-quran-pak-ki-tafseri-lughat-1.html)
تبصرہ
گزشتہ چودہ سو برس میں علمائے امت نے قرآن مجید کی مختلف انداز سے، زمانے کے مخصوص احوال و ظروف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ جہاں ایک طرف ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے وہیں قرآن حکیم کا ایک علمی اور فکری اعجاز بھی ہے۔ ’لغات القرآن‘ کے موضوع پر عربی زبان کے علاوہ اردو میں بھی قابل قدر کام ہوا ہے۔ عربی میں امام راغب اصفہانیؒ کی مفردات القرآن ایک منفرد تصنیف ہےجس کا اردو ترجمہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پرموجود ہے۔ پیش نظر لغت" شرح الفاظ القرآن " کے مرتب مسلک دیو بند کے معروف عالم دین مولانا عبد الرشید گجراتی ہیں ۔اور اس پر تقدیم شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب نے لکھی ہے۔مولف موصوف نے یہ کتاب ان حضرات کے لیے مرتب کی ہے جو عربی زبان پر دسترس نہیں رکھتے اور ہر لفظ کے مادہ کو تلاش کرنا ان کے لیے دشواری کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے مادہ کے بجائے الفاظِ قرآن کو ان کی اپنی ہی ترتیب کے مطابق مرتب کر دیا گیا ہے۔ اور قرآنی ترتیب کے مطابق پورے قرآن کی لغوی تشریح کر دی گئی ہے۔یہ کتاب اردو خوان طبقہ کے لئے ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے،جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)


اس کتاب شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیری لغت جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/sharha-alfaz-ul-quran-quran-pak-ki-tafseri-lughat-1.html)
اس کتاب شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیر ی لغت جلد دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/sharha-alfaz-ul-quran-quran-pak-ki-tafseri-lughat-2.html)

بےباک
12-27-2014, 02:58 PM
جزاک اللہ خیر، مفید کتاب پیش کی ، قرآن مجید کی تفسیر سمجھنے میں مدد گار ہے ،