PDA

View Full Version : بیمار کی نماز



حافظ اختر علی
12-29-2014, 11:10 AM
کتا ب کا نام


بیمار کی نماز (http://kitabosunnat.com/kutub-library/bemar-ki-namaz.html)
مصنف
ام عبد منیب (http://kitabosunnat.com/musannifeen/umm-e-abd-e-muneeb.html)
ناشر
مشربہ علم وحکمت لاہور
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Bemar-Ki-Namaz-1.jpg (http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Bemar-Ki-Namaz-1.jpg.html)
تبصرہ
بیماری عذر کی حالت کا نام ہے ۔ جس میں انسان اپنے کام معمول کےمطابق نہیں کرسکتا ۔ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر یہ کمال شفقت ہے کہ اس نے انسان کواس کی استطاعت سے بڑھ کر کسی بھی حکم کا پابند نہیں بنایا۔عبادات ادا کرنے کےلیے اس نے عذر کی حالت میں تخفیف کردی ۔ نماز روزانہ پانچ دفعہ کا معمول ہے ۔ اس لیے بیماری کی حالت میں سب سے زیادہ اسی کے مسائل معلوم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’ بیمار کی نماز‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے بیمار شخص کے لیے طہارت حاصل کرنے کے مسائل بیان کرنے کے بعد مختلف بیماریوں میں انسان کو کس طرح نماز ادا کرنی چاہیے ا ن کو آسان فہم انداز میں بحوالہ مختصرا بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)

اس کتاب بیمار کی نماز کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/bemar-ki-namaz.html)