PDA

View Full Version : دورہ اوبامہ اور وقت نماز



شاہنواز
01-29-2015, 07:55 PM
صدر اوبامہ اورنماز

صدر بارک اوبامہ کو اس وقت سعودی عرب میں عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس وقت سعودیہ کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی استقبال کے لئے وہاں موجود تھے - ابھی بارک اوبامہ کی آمد ہوئے زیادہ دیر نہ ہوئی تھی کہ بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ سعودی بادشاہ سےرسمی بات چیت میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں عصر کی اذان کا وقت ہوگیا اور اذان سنتے ہی سعودی بادشاہ سلمان عبدالعزیز بارک اوبامہ کو یہ کہہ کر روانہ ہوگئے کہ میری نماز کا وقت ہوگیا ہے - بادشاہ وقت کے ساتھ ان کے رفقاء بھی ان کے ہمراہ لوٹ گئے- بارک اوبامہ بڑی دلچسپی سے یہ ساری صورت حال کا سامنا کرتے رہے - اب وہاں پر صرف اور صرف بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ اور اوبامہ کی رفقا ء رہ گئے اور اس دوران اوبامہ اپنے رفقاء سے سرگوشیوں میں بات کرتے نظر آئے- یہ سارے مناظر دنیا بھر میں براہ راست نشر کئے گئے اور یہ تاثر پایا گیا کہ بادشاہ وقت نے خلفائے راشدین کی یا د تازہ کردی- سننے میں یہ بھی آیا کہ اس فعل کی تعریف اوبامہ نے بھی کی ہے اور ان کو یہ ادا بھائی ہے