PDA

View Full Version : ذرا ہنس لیں



گلاب خان
12-21-2010, 03:30 PM
باپ: بیٹا! تم حساب میں کیسے فیل ہوگئے؟
بیٹا:کیا کروں ابا جان! پرچے میں سود کا سوال آگیا تھا۔
باپ: تو حل کرلیتے۔
بیٹا: آپ ہی تو کہتے ہیں کہ سود حرام ہے تو میں نے سوچا سوال حل کرنا بھی حرام ہی ہوگا۔
٭٭٭٭
٭ استاد (شاگرد سے): تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟
شاگرد: میرے ابو نے بھیجا ہے۔
استاد(غصے سے): لیکن کیوں؟
شاگرد: میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنادیا ہے تو ابو نے یہ گدھا انسان بنانے کے لئے بھیجا ہے۔
٭استاد( بچوں سے): کون کون جنت میں جائے گا؟
سب بچوں نے ہاتھ کھڑاکیا ،سوائے امجد کے۔
استاد: امجد تم جنت میں کیوں نہیں جانا چاہتے؟
امجد: میری امی کہتی ہیں کہ اسکول سے سیدھا گھر آیا کرو۔
(ثمین ریاض)
٭٭٭٭
٭ ایک دوست: میرے ابا جان طاقت ور ہیں، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔
دوسرا دوست: وہ کیسے؟
پہلا دوست: میری دادی کہتی ہیں کہ بچپن میں جب تمہارے ابا روتے تھے تو سارے گھر کو اپنے سر پر اٹھا لیتے تھے۔

تانیہ
12-21-2010, 04:23 PM
ہاہا...زبردست گلاب جی ...ہاہا...تھینکس