اب سے تین ماہ قبل سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاتھالیکن تاحال ابھی تک وہ اضافہ پولیس کی تنخواہوںکا حصہ نہیں بن سکا- نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد بھی ابتک کسی بھی حکومتی سطح پر اس بارے میں صاف الفاظ میں نہیں بتایا گیاکہ یہ اضافہ کب تک تنخواہوں کاحصہ بنے گا-اس خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے تمام پولیس اہلکاروں نے اپنی تنخواہوں میں سے جمع کر کے جشن منایا لیکن افسوس کہ ایسا کچھ بھی نہ ہوسکا-