نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: اصل انعام کا حقدار

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,127
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    اصل انعام کا حقدار

    ایک بادشاہ نے ایک شاہراہ بنوائی اور پھراس پر ایک دوڑ کا اعلان کیا، جس میں تمام شہری حصہ لیں اور جو سب سے اچھا سفر کرے گا بادشاہ اُسے اِنعام دے گا۔
    سب نے حصہ لیا۔ بادشاہ سب دوڑنے والوں کے تاثرات پُوچھتا رہا ۔ سب نے شاہراہ کی تعریف کی اور بتایا کہ شاہراہ پر ایک جگہ بجری پڑی ہے ۔ اگر اُسے اُٹھوا دیا جائے تو بہت اچھا ہو ۔ شام تک سب لوگ چلے گئے ایک سپاہی نے خبر دی
    کہ دوڑ میں حصہ لینے والوں میں سے ایک آدمی ابھی آنا باقی ہے ۔ کچھ دیر بعد ایک شخص تھکا ہارا ہاتھ میں ایک تھیلی پکڑے پہنچا اور بادشاہ سے مخاطب ہوا "جناب عالی ۔ میں معافی چاہتا ہوں کہ آپ کو انتظار کرنا پڑا ۔
    راستہ میں کچھ بجری پڑی تھی ۔ میں نے سوچا کہ اِس شاہراہ سے گذرنے والوں کو دقّت ہو گی ۔ اُسے ہٹانے میں کافی وقت لگ گیا ۔ بجری کے نیچے سے یہ تھیلی ملی ۔
    اس میں سونے کے سِکّے ہیں ۔ جس کے ہوں اُسے دے دیجئے گا ۔ بادشاہ نے کہا " یہ تھیلی اب تمہاری ہے ۔ میں نے رکھوائی تھی ۔ یہ تمہارا انعام ہے ۔ بہترین مسافر وہ ہوتا ہے جو مستقبل کے مسافروں کی سہولت کا خیال رکھے"
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (07-16-2015)

  3. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: اصل انعام کا حقدار

    بہت اچھی سٹوری اور بہت اچھا انعام ۔۔۔۔ اچھا اخلاقی سبق ملتا ہے
    تھینکس ۔۔۔جزاک اللہ



  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (07-16-2015)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University