نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح

  1. #1
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Mar 2015
    پيغامات
    243
    شکریہ
    0
    24 پیغامات میں 26 اظہار تشکر

    امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح

    شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح

    اسلام آباد (۸ ستمبر، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے آج اپنے دورہ کراچی کے دوران پاکستان میں امریکی مشن کے زیر اہتمام اردو ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اس موقع پر کہا ہے کہ اب اسلام آباد سفارت خانے اور کراچی ،پشاور اور لاہور میں موجود تینوں قونصل خانوں کی جامع اردو ویب سائٹس موجود ہیں۔

    پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترتیب دی گئی ان ویب سائٹس کے اجرا پر امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہاہے کہ اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد ان ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے زیر انتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ رچرڈ اولسن نے مزید کہا کہ امریکی ویزا اور تبادلہ پروگراموں کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی یہ سہولت انتہائی معاون ثابت ہو گی۔

    امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی صارفین امریکی حکومت خاص طور پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)، یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف پی)،ایجوکیشن یو ایس اے اور امریکی کمرشل سروس کے بارے میں معلومات اور ان کی انفرادی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان اردو ویب سائٹس کے ذریعے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ ویب سائٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

    امریکی سفارت خانہ اسلام آباد:

    www.urdu.pakistan.usembassy.gov

    امریکی قونصل خانہ لاہور:

    www.urdu.lahore.usconsulate.gov

    امریکی قونصل خانہ پشاور:

    www.urdu.peshawar.usconsulate.gov

    امریکی قونصل خانہ کراچی:

    www.urdu.karachi.usconsulate.gov


    شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu


  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے Shanzeh کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (09-11-2015)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,204
    شکریہ
    2,189
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح

    بہت بہت شکریہ ،
    جزاک اللہ
    اس کو مفید ویب سائٹ کے سیکشن میں منتقل کر دیا ھے ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University