ملتان کے نشتراسپتال میں 2بچوں کی پیدائش نام ایاز صادق اور عمران خان رکھدیا گیا
ملتان (صباح نیوز) ملتان کے نشتر ہسپتال میں اتوار کے روز پیدا ہونے والے دو بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے نام ایاز صادق اور عمران خان رکھ دیئے، بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ لاہور میں ضمنی انتخابات کے تاریخی دن کے موقع پر پیدا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے نام ایاز صادق اور عمران خان رکھے ہیں، ایاز صادق کا وزن ساڑھے چھ پائونڈ اور عمران خان کا وزن ساڑھے پانچ پائونڈ ہے۔
عمران خان کو چاہیے کہ ملتان کے نشتر اسپتال کے خلاف زبردست احتجاج کریں کہ اُنکی پیدائش کے وقت اُنکا وزن ایاز صادق سے ایک پائونڈ کم کیوں رہا، ضرور کسی ڈاکٹر کی دھاندلی ہے۔
?? ????