نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: محب اللہ شاہ راشدی صاحب کا تعارف

  1. #1
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Feb 2016
    مقام
    لاہور
    پيغامات
    7
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 6 اظہار تشکر

    محب اللہ شاہ راشدی صاحب کا تعارف

    نام : محب اللہ شاہ راشدی
    کنیت:ابوالقاسم
    ولدیت: سید احسان اللہ شاہ راشدی
    ولادت:2اکتوبر1921ءبمطابق 29محرم 1340ہجری میں گوٹھ پیر جھنڈا میں پیدا ہوئے۔
    تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سید احسان اللہ شاہ راشدی سے حاصل کی بعدازاں مولانا ابوالوفاءامرتسری سے اجازہ حدیث حاصل کیا۔مولانا عبدالحق محدث بہاولپوری سے بھی اکتساب فیض کیا۔ مولانا شرف الدین دہلوی اور حمیدالدین سے بھی علم حاصل کیا۔
    درس وتدریس: فراغت کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری کیااور پھر اپنی ساری زندگی درس وتدریس میں بسر کر دی۔آپ کے تلامذہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
    تصنیف وتالیف:سیدمحب اللہ شاہ راشدی تصنیف و تالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتےتھےاردو عربی میں کتابیں لکھی ہیں تفضیل حسب ذیل ہے۔
    1۔حواشی صحیح بخاری (عربی)مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانی اور مولانا ارشادالحق اثری نے اس پر بہترین تقاریز لکھیں ہیں۔
    2۔القواطع الرحمانیہ فی الرد علی القادنیہ
    3۔المنھج السوی فی الملاحظات علی تفسیر الغزنوی (مولانا فضل احمد غزنوی حیدآبادی کی تفسیری تحریروں پر تبصرہ)
    4۔اظہار النوایہ الواقعہ فی کتاب پیغام ہدایت
    5۔السعی الاشیث فی تحقیق اللقب بأ ہل الحدیث
    مولانا سید محب اللہ شاہ راشدی کا کتب خانہ نادر کتابوں پر مشتمل ہے۔جسمیں نادر ونایاب مخطوطات کے علاوہ عربی تفاسیر ،شروح حدیث ،اسماءالرجال اور فقہ اربعہ پر بےشمار کتابیں موجود ہیں۔
    وفات:سید محب اللہ شاہ راشدی کا انتقال 21 جنوری 1995ء کو ہوا۔
    حوالہ:تذکرۃالنبلاء فی تراجم العلماء از عبدالرشید عراقی

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے لبید غزنوی کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-26-2016)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: محب اللہ شاہ راشدی صاحب کا تعارف

    محب اللہ شاہ راشدی صاحب کے بارے پڑھا ، ماشاءاللہ علمی شخصیت تھے ، اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے ،
    ان کی اردو زبان میں کیا کچھ کتب موجود ہیں ، اگر ہو تو اطلاع دیجئے
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University