جڑوا ں پاکستانی بچیوں کا علاج ------ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پاکستان سے محبت کی اعلی اور شاندار مثال
فیصل علوی - الریاض
پاک سعودی تعلقات شروع دن سے ہی خصوصی رہے ہیں جو سمندروں سے زیادہ گہرے , پہاڑوں سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھے ہیں-پاکستانی عوام کی عقیدتوں , محبتوں او رچاہتوں کے مرکز حرمین شریفین کی سرزمین سے محبت ا ظہر من الشمس ہے-دوستی , پیار اور محبت کے اس خوبصورت رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت جد ا نہیں کرسکتی-اور سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں پاکستانیوں کا کردار بھی نہایت شاندار رہا ہے-جس کا اعتراف سعودی فرماروا اور عوام الناس مختلف مواقع پر کرچکے ہیں-سعودی عرب نے بھی ہر مشکل گھڑ ی میں پاکستان کی بھر پور مدد کی- اب حال ہی میں انسانیت اورپاکستان سے محبت کی زندہ مثال شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی طبی ماہرین نے پاکستانی جڑواں بچیوں کی سر جری کی-
خلیجی اخبار’العربیہ‘ کے مطابق سرجری کا عمل ہفتے کے روز ریاض میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں قائم شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا-
دونوں جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشاعل شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں داخل ہیں جہا ں آپریشن سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا گیا -


ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا ہےکہ دونوں جڑواں بچیوں کا مجموعی وزن 20 کلو گرام تھا اوران کی سرجری کی کامیابی کے 80 فی صد امکان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی تھی۔ ان کے سینے اور جگر کے وال باہم متصل تھے۔ اپریشن کا مرحلہ سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں کم سے کم 20 سرجنز نے حصہ لیا-
یاد رہےکہ جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشعل تین مارچ کو ریاض پہنچائی گئی تھیں جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری سطح پران کے علاج کے احکامات جاری کیے تھے۔ جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے ان کی بچیوں کے علاج میں معاونت پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
رائل کورٹ کے مشیرڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کنگ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں پورے آپریشن کی نگرانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کے والدین کی درخواست پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت نیشنل گارڈز کو یہ ذمہ داری سونپی تھی۔آپریشن کے تمام اخراجات اوروالدین کے قیام وطعام کی ذمہ داری بھی وزارت اداکریں گی۔
سعودی عرب تعینات پاکستانی سفیر جناب منظور الحق ,بسلسلہ روزگار مقیم دو ملین سے زاید پاکستانی اور تمام اہل پاکستان خادم الحرمین الشریفین کےپاکستانی بچیوں سے ہمدردی اورشفقت کے بھرتاؤ پر نہایت ہی مشکور و ممنون ہیں-جنہوں جڑواں پاکستانی بچیوں کے علاج میں خصوصی دلچسپی لی اور انسانیت نوازی اور خدمت کی اعلی مثال قائم کی–جس سےیقیناُ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے-اللہ تعالی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دنیا وآخر ت میں اس کا اجر عظیم عطا فرمائے-اور سعودی عرب کو ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے- آمین.