نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: جڑواں پاکستانی بچیوں کا علاج

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,134
    شکریہ
    2,100
    1,211 پیغامات میں 1,583 اظہار تشکر

    جڑواں پاکستانی بچیوں کا علاج

    جڑوا ں پاکستانی بچیوں کا علاج ------ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پاکستان سے محبت کی اعلی اور شاندار مثال
    فیصل علوی - الریاض
    پاک سعودی تعلقات شروع دن سے ہی خصوصی رہے ہیں جو سمندروں سے زیادہ گہرے , پہاڑوں سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھے ہیں-پاکستانی عوام کی عقیدتوں , محبتوں او رچاہتوں کے مرکز حرمین شریفین کی سرزمین سے محبت ا ظہر من الشمس ہے-دوستی , پیار اور محبت کے اس خوبصورت رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت جد ا نہیں کرسکتی-اور سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں پاکستانیوں کا کردار بھی نہایت شاندار رہا ہے-جس کا اعتراف سعودی فرماروا اور عوام الناس مختلف مواقع پر کرچکے ہیں-سعودی عرب نے بھی ہر مشکل گھڑ ی میں پاکستان کی بھر پور مدد کی- اب حال ہی میں انسانیت اورپاکستان سے محبت کی زندہ مثال شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی طبی ماہرین نے پاکستانی جڑواں بچیوں کی سر جری کی-
    خلیجی اخبار’العربیہ‘ کے مطابق سرجری کا عمل ہفتے کے روز ریاض میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں قائم شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا-
    دونوں جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشاعل شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں داخل ہیں جہا ں آپریشن سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا گیا -


    ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا ہےکہ دونوں جڑواں بچیوں کا مجموعی وزن 20 کلو گرام تھا اوران کی سرجری کی کامیابی کے 80 فی صد امکان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی تھی۔ ان کے سینے اور جگر کے وال باہم متصل تھے۔ اپریشن کا مرحلہ سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں کم سے کم 20 سرجنز نے حصہ لیا-
    یاد رہےکہ جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشعل تین مارچ کو ریاض پہنچائی گئی تھیں جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری سطح پران کے علاج کے احکامات جاری کیے تھے۔ جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے ان کی بچیوں کے علاج میں معاونت پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
    رائل کورٹ کے مشیرڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کنگ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں پورے آپریشن کی نگرانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کے والدین کی درخواست پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت نیشنل گارڈز کو یہ ذمہ داری سونپی تھی۔آپریشن کے تمام اخراجات اوروالدین کے قیام وطعام کی ذمہ داری بھی وزارت اداکریں گی۔
    سعودی عرب تعینات پاکستانی سفیر جناب منظور الحق ,بسلسلہ روزگار مقیم دو ملین سے زاید پاکستانی اور تمام اہل پاکستان خادم الحرمین الشریفین کےپاکستانی بچیوں سے ہمدردی اورشفقت کے بھرتاؤ پر نہایت ہی مشکور و ممنون ہیں-جنہوں جڑواں پاکستانی بچیوں کے علاج میں خصوصی دلچسپی لی اور انسانیت نوازی اور خدمت کی اعلی مثال قائم کی–جس سےیقیناُ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے-اللہ تعالی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دنیا وآخر ت میں اس کا اجر عظیم عطا فرمائے-اور سعودی عرب کو ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے- آمین.


    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,134
    شکریہ
    2,100
    1,211 پیغامات میں 1,583 اظہار تشکر

    جواب: جڑواں پاکستانی بچیوں کا علاج

    وقار نسیم وامق (الریاض)
    مالاکنڈ سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نثار غنی کی دو جڑواں بچیوں کے جڑے ہوئے جگر کا کامیاب آپریشن نیشنل گارڈ ہسپتال کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں خادم الحرمین شریفین کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا.

    اس آپریشن کو ڈاکٹر عبداللہ الربیع کی سربراہی میں کیا گیا اور اس آپریشن میں خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد امجد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ان کا تعلق اسلام آباد پمز ہے اور وہ خصوصی طور پر اس آپریشن کے لیے پاکستان سے تشریف آئے.


    سفیرِ پاکستان منظورالحق نے موقع پر پہنچ کر براہ راست اس اہم آپریشن کی نگرانی کی اور پاکستانی عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزيز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی بدولت ان بچیوں کا آپریشن ممکن ہو سکا.
    آپریشن کی کامیابی پر بچیوں کے والدین فرطِ جذبات سے خوشی میں زاروقطار رونے لگے جبکہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں نے بهی اس آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا.
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University