-
رکنِ خاص
پاکستانی اب منیول پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے
روزنامہ جنگ کی29 اگست کی ایک خبر کے مطابق جن پاکستانیوں کے پاس اب تک منیول پاسپورٹ ہے وہ 31اگست کے بعد کسی بھی ائیر لائن سے منیول پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے۔ حکومت پاکستان کی طرف سےمنیول پاسپورٹ کو غیر موثر کئے جانے سے بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کا مستقبل غیر یقینی ہوگیاہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے عرصہ دراز سے روکے ہوئے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کامسئلہ حل کرنے میں ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں ۔ پاکستانی شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری فیس کی ادائیگی کے ساتھ پاسپورٹ کے حصول کیلئے سفارت خانوں میں کاغذات جمع کر رکھے ہیں مگر اسلام آباد کے نادرہ اور پاسپورٹ دفاتر کی طرف سے عرصے سے مناسب جواب انہیں موصول نہیں ہوا ہے جس کے سبب وہ منیول پاسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔
-
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
- آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
- آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
-
فورم قوانین
?? ????