نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: لکھاری نٹ کھٹ بندر

  1. #1
    معاون Ali mujtaba کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2017
    پيغامات
    43
    شکریہ
    1
    15 پیغامات میں 15 اظہار تشکر

    لکھاری نٹ کھٹ بندر

    لکھاری نٹ کھٹ بندر


    نٹ کھٹ بندر کو کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا۔ایک دن اس نے سوچا اتنی کہانیاں سنی ہیں لیکن کوئی کہانی لکھی نہیں ہے یہ سوچتے ہی وہ درختوں کی ڈالیوں سے چھلانگیں لگاتا لگاتا اچانک نیچے گر گیا۔سامنے سے ایک گلہری گزر رہی تھی۔اس نے جب دیکھا کہ بندر درختوں کی ڈالیوں سے چھلانگیں لگاتا ہوا نیچے گرا ہے تو بولی نٹ کھٹ بندر کیسے بندر ہو آپ چھلانگیں بھی لگانی نہیں آتی ۔ہی ہی ہی۔ یہ کہہ کر گلہری چلی گئی۔بندر زمین سے اٹھا اور دل میں سوچا کہ دادی ماں صحیح ہی کہتی تھی کہ جو کام صحیح سے کرنا نہیں آتا۔اس کام پر محنت کرنی چاہیے۔ورنہ نقصان ہی ہوگا۔
    یہ کہہ کر وہ دادی ماں کے پاس گیا اور بولا دادی ماں میں نے کہانیاں لکھنی ہے۔دادی ماں نےکہا بیٹا کہانیاں لکھنے کے لیے لکھنا آنا چاہیے اور آپ کو تو لکھنا نہیں آتا۔نٹ کھٹ بندر بولا میں لکھنا سیکھنا چاہتا ہوں۔میں کل سے ہی سکول جانا شروع کردوں گا۔دادی ماں نے کہا ٹھیک ہے۔ویسے بھی سکول جانا اچھی بات ہوتی ہے جو بچے سکول جاتے ہیں وہ بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔نٹ کھٹ بندر نے کہا شکریہ دادی ماں۔اگلے دن نٹ کھٹ بندر نے سکول جانا شروع کردیا۔پھر وہ وقت بھی آیا جب اس کو لکھنا آ گیا۔ نٹ کھٹ بندر نے کہانیاں لکھنا شروع کردیا لیکن اس کی کوئی بھی کہانی کسی بھی رسالے میں شائع نہ ہوئی۔آج جب اس کے گھر رسالہ آیا تو اس نے فوراً رسالے کی فہرست دیکھی لیکن اس بار بھی اس کی کوئی بھی کہانی شائع نہیں ہوئی تھی۔وہ اداس ہوگیا۔دادی ماں نے جب نٹ کھٹ بندر کو اداس دیکھا تو بولی نٹ کھٹ بندر آپ کیوں اداس ہو۔نٹ کھٹ بندر بولا اس بار بھی میری کہانی شائع نہیں ہوئی۔دادی ماں بولی بیٹا محنت کرو کیونکہ بغیر محنت کے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔کہانیاں لکھتے رہو۔نٹ کھٹ بندر نے کہا ٹھیک ہے دادی ماں میں اب اچھی کہانی لکھنے کی کوشش کروں گا۔پھر کیا تھا وہ روز اچھی کہانی لکھنے کی کوشش کرتا ۔اپنی کہانیوں کی خامیاں نکالتا۔تین مہینے بعد جب نٹ کھٹ بندر کے گھر رسالہ آیا تو بندر اچھلنے لگ گیا کیونکہ اس کی کہانی رسالے میں شائع ہوگئی تھی۔اس کو آپنی محنت کا صلہ مل چکا تھا۔اس نے اپنی یہ کہانی آپنے خاندان اور دوستوں کو دکھائی اور خوب داد وصول کی۔پھر وہ وقت بھی آیا جب وہ آپنے جنگل کا سب سے اچھا رائٹر بن گیا تھا۔
    سید علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے Ali mujtaba کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (04-18-2017)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,187
    شکریہ
    2,149
    1,247 پیغامات میں 1,621 اظہار تشکر

    جواب: لکھاری نٹ کھٹ بندر

    بہت مزے دار کہانی ہے ، بچوں کو پڑھائی کی طرف مائل کرتی ہے ،
    بہت پسند آئی ، شاباش اسی طرح آپ بھی اچھے لکھاری بن جاؤ گے ، ان شاءاللہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. #3
    معاون Ali mujtaba کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2017
    پيغامات
    43
    شکریہ
    1
    15 پیغامات میں 15 اظہار تشکر

    جواب: لکھاری نٹ کھٹ بندر

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: بےباک پيغام ديکھيے
    بہت مزے دار کہانی ہے ، بچوں کو پڑھائی کی طرف مائل کرتی ہے ،
    بہت پسند آئی ، شاباش اسی طرح آپ بھی اچھے لکھاری بن جاؤ گے ، ان شاءاللہ
    شکریہ

  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے Ali mujtaba کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (04-19-2017)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University