نتائج کی نمائش 1 تا: 1 از: 1

موضوع: جانوروں کا مقابلہ

  1. #1
    معاون Ali mujtaba کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2017
    پيغامات
    43
    شکریہ
    1
    15 پیغامات میں 15 اظہار تشکر

    جانوروں کا مقابلہ

    نعمان دادی ماں کے پاس آیا اور بولا دادی ماں اچھی دادی ماں مجھے کہانی سنائیں۔دی ماں نے کہا ٹھیک ہے بیٹا ابھی کہانی سناتی ہوں۔یہ تو بتاؤ کہ کون سی کہانی سناؤں۔نعمان نے کہا دادی ماں آج آپ جانوروں کی کہانی سنائیں ۔دادی ماں نے کہا کہ ایک بچہ جس کا نام ارشد تھا۔نعمان نے دادی ماں کی بات کو درمیان میں کاٹتے ہوئے کہا کہ دادی ماں میں نے کہا تھا کہ جانوروں کی کہانی۔دادی ماں نے کہا ٹھیک ہے بیٹا تو ایک شیر بہت بور ہوگیا تھا۔نعمان نے کہا دادی ماں شیر بور کیوں ہوا تھا۔دادی ماں نے کہا شیر اکیلے رہ رہ کر بور ہوگیا تھا تو اس نے فیصلہ کیا کہ کل ایک مقابلہ ہوگا جس میں جتنے والے کو بہت زیادہ دولت میلےگی۔مقابلے میں مسٹر ہاتھی ،زرافہ شریف ،نت کٹ بندر،تیز دار چیٹا اور بی بھینس،خرگوش میاں، مکار لومڑی ، برق رفتار گھوڑا ، مصوم خرگوش، طاقتور گوریلا اور زرافہ
    نے حصہ لیا۔سب سے پہلے ریس کا مقابلہ کیا گیا جس میں جتنے والے پہلے چار جانوروں کا آپس میں فائٹنگ ہوگی۔جس میں جتنے والے کو بہت زیادہ دولت دی جائے گی۔اگلے دن میچ شروع ہوا جس میں تیز رفتار چیٹے نے پہلی،برق رفتار گھوڑے نے دوسری ،مکار لومڑی نے تیسری اور مصوم خرگوش نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اگلے دن ریسلنگ ہونی تھی۔برق رفتار گھوڑے،مکار لومڑی اور تیز رفتار چیٹے نے ریسلنگ کے لیے پریکٹس نہیں کی ۔ان تینوں نے سارا دن کھانا کھانے اور سیاحت پر لگا دیے۔جبکہ مصوم خرگوش نے بہت زیادہ پریکٹس اور ورزش کی۔جب میچ شروع ہوا تو پہلا میچ مکار لومڑی اور مصوم خرگوش کے درمیان ہوا۔لیکن چونکہ مصوم خرگوش نے غرور نہیں کیا تھا اور محنت بھی کی تھی جبکہ مکار لومڑی نے غرور بھی کیا تھا اور محنت بھی نہیں کی تھی۔اس لیے خرگوش میچ جیت گیا اگلا مچ برق رفتار گھوڑے اور تیز رفتار چیٹے کے درمیان ہوا جو چیٹا جیتا۔اب فائنل میچ خرگوش اور چیتے کے درمیان ہوا جو خرگوش جیت گیا اور اسے بہت سی دولت مل گئی۔دیکھا بچوں جب تک آپ محنت نہیں کرو گے آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔نعمان نے کہا دادی ماں بہت اچھی کہانی تھی۔دادی ماں نے کہا اس کہانی سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے۔نعمان نے کہا کہ ہمیں غرور نہیں کرنا چاہیے اور محنت کرنی چاہیے کیونکہ بغیر محنت کئے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔دادی ماں نے کہا صیح کہا آپ نے۔سید علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر
    آخری ادارت منجانب Ali mujtaba : 04-23-2017 وقت 01:05 PM

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University