نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان




    پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کا پیغام دیدیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    پاکستان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا۔
    بھارتی جارحیت اور دراندازی کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ پاکستان کل جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے۔
    اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ’وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن کہا تھا کہ امن کی جانب ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم امن کے داعی تھے اور ہیں، بھارت دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں‘۔

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (03-03-2019)

  3. #2
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    جواب: پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    پاکستان نے اپنا جذبہ خیرسگالی دکھادیا ہے لیکن بدقسمتی سے انڈیا نے اس کو پاکستان کی کمزوری سمجھ لیا
    اور ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے یعنی ساراالزام پاکستان کے سرپر ڈالنا شروع کردیا ہے جس میں پاکستان کے مولانا
    مسعود اظہر اور خالصتان تحریک سے تعلق رکھنے والے سکھ برادری کے نامور نام شامل ہے جوکہ پاکستان
    میں موجود ہی نہیں ہیں۔
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (04-16-2019)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University