نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: طیاروں کی رفتار سے بھی تیز رفتار ٹرین

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,160
    شکریہ
    2,121
    1,233 پیغامات میں 1,605 اظہار تشکر

    طیاروں کی رفتار سے بھی تیز رفتار ٹرین

    چین نے طیاروں کی رفتار سے بھی تیز رفتار ٹرین تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

    رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ٹرین بنانے کا مقصد ٹریفک کو اپ ڈیٹ کرنا ہے جس کے ذریعے دور دراز شہروں کے راستوں کو منٹوں میں طے کیا جاسکے گا

    چین نے طیاروں کی رفتار سے بھی تیز چلنے والی ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نئی تیز ترین ٹرینوں کی رفتار 600 سے 800 سے کلو میٹر فی گھنٹہ کے لگ بھگ رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ٹرین بنانے کا مقصد ٹریفک کو اپ ڈیٹ کرنا ہے جس کے ذریعے دور دراز شہروں کے راستوں کو منٹوں میں طے کیا جاسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے مختلف شہروں میں جہاز سے تیز چلنے والی ٹرین بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی رفتار 600 سے 800 کلو میٹر کے درمیان 373 سے 497 مائلز پر آور رکھی جائے گی۔تیز ترین ٹرین بنانے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے چین کے سچوان صوبے میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا اور جہاز سے تیز چلنے والی ٹرین بنانے کی منظوری دی گئی۔چین کے ویسٹرن شہروں چینگدو اور چانگنگ کے درمیان یہ ٹرین چلائی جائے گی جس کی آبادی 50 ملین کے لگ بھگ ہے۔چینی انجینئرز کا کہنا ہے کہ ٹرین 2020 میں مکمل کرلی جائے گی اور اس کا پہلا تجربہ 2021 میں کیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے اس ٹرین کو ’اڑنے والی ٹرین‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی لاگت ایک بلین پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں چین نے تیز رفتار ٹرین چلانے کا دعویٰ کیا تھا جو 373 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چائنا ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کی مدد سے تیار کی جانے والے ٹرین کی مکمل پروڈکشن 2021 میں شروع ہوگی جبکہ اسے آزمائشی مراحل سے گزارا جارہا تھا۔
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:


  3. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Jan 2012
    پيغامات
    75
    شکریہ
    1
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    جواب: طیاروں کی رفتار سے بھی تیز رفتار ٹرین

    بہت زبردست آئیڈیا ہے ۔ جہازوں سے مسافروں کی آمد و رفت کم ہو جائے گی

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University