مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟

بچپن سے سنتے آئیں ہیں کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے تاہم دورِ حاضر میں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق مچھلی اور دودھ کے ایک ساتھ استعمال سے کسی قسم کے نقصان کی سائنسی یا طبی طور پر کوئی دلیل نہیں ملتی، یہ صرف ایک کہانی ہے ، ان دو کھانے کی اشیا کے بیک وقت استعمال سے نقصان صرف ایک صورت ہو سکتا ہے کہ مچھلی یا دودھ میں سے کسی ایک سے الرجی ہو۔ماہرین کے مطابق ا گر دونوں کی غذائیت اور افادیت کو دیکھا جائے تومچھلی اور دودھ دونوں ہی ہائی پروٹین اور مکمل غذائیں ہیں، کسی بھی بیماری کے بعد کمزوری سے نجات پانے کیلئے ان کا ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں غذاؤں کو صحیح طریقے سے پکا کر کھایا جائے ، اگر مچھلی کچی رہ گئی یا دودھ مناسب طریقے سے ابال کر نہ استعمال کیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے ، جس میں خارش یا غذا کا ہضم نہ ہونا شامل ہے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انتہائی ضروری نہ ہو تو ان دونوں غذاؤں کے ایک ساتھ استعمال سے گریز ہی کرنا چاہیے ۔