بد نظری

جو شخص اپنی نگاہوں کی حفاظت کر لے اسے آخرت میں دو انعامات ملیں گے :

ہر نگاہ کی حفاظت پر اسے اللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہو گا۔

ایسی آنکھیں قیامت کے دن رونے سے محفوظ رہیں گی۔ حدیث پاکؐ میں ہے:

حضرت نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا کہ’’ ہر آنکھ قیامت کے دن روئے گی سوائے اس آنکھ کے جو خدا کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے سے بند رہے۔ اور وہ آنکھ جو خدا کی راہ میں جا گی رہے اور وہ آنکھ جو خدا کے خوف سے روئے گو اس میں سے مکھی کے سر کے برابر آنسو نکلے‘‘۔