حاکم کے شر سے بچائو

اگر کسی شخص کو کسی حاکم ، باد شاہ یا کسی سے بھی شر کا خطرہ ہو یا یہ سمجھے کہ اگر میں اس کے پاس جا ؤں گا تو میری جان خطرے میں پڑ جائے گی تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ ڈر اور شر سے بچنے کے لیے یہ عمل کرے۔

وہ ایسے شخص کے پاس جانے سے پہلے یہ کلمات پڑھے : ’’ کٓھٰیٰعٓصٓ،حٰمٓ، عٓسٓقٓ‘‘ پھر ان تینوں کلمات کے دس حرفوں کو اس طرح شمار کر ے کہ دائیں ہاتھ کے انگو ٹھے سے شروع کرے اور بائیں ہاتھ کے انگو ٹھے پر ختم کر دے۔ جب اس تر کیب سے شمار کر لے تو دونوں ہاتھ کی مٹھیاں بند کر لے اور دل میں سورئہ فیل پڑھے۔ جب ’’ تَرْ مِیْھِمْ ‘‘ پر پہنچے تو اس لفظ ’’ تَرْمِیْھِمْ ‘‘ کو دس مرتبہ پڑ ھے اور ہر مرتبہ ایک انگلی کھولتا جائے۔