نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: ٹرین حادثہ: شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا صدر پاکستان سے اظہار افسوس

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    753
    شکریہ
    171
    123 پیغامات میں 141 اظہار تشکر

    ٹرین حادثہ: شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا صدر پاکستان سے اظہار افسوس

    ٹرین حادثہ: شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا صدر پاکستان سے اظہار افسوس


    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے رحیم یار خان میں ٹرین کے اندوہناک حادثے اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر صدر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کرکے ان کیساتھ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی، گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا۔
    صدر پاکستان کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے لکھا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور بچ جانے والے افراد زخمی ہوئے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے جبکہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔

    اسی پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔
    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔


    I would like to extend my condolences to the 65 victims, who lost their lives in the train fire in Pakistan, and wish a speedy recovery to the wounded survivors.


    On behalf of my country, I extend my deepest condolences to the people of Pakistan — our friends and brothers. pic.twitter.com/l1ziWgdnyG
    — Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 31, 2019


    ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ملک کی طرف سے اللہ انسانیت کو ایسے حادثات، آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: ٹرین حادثہ: شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا صدر پاکستان سے اظہار افسوس

    انا للہ و انا الیہ راجعون ،
    یقینا یہ انتہائی دردناک حادثہ تھا ،
    ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے ۔آمین
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  3. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    حبیب صادق (11-11-2019)

  4. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    753
    شکریہ
    171
    123 پیغامات میں 141 اظہار تشکر

    جواب: ٹرین حادثہ: شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا صدر پاکستان سے اظہار افسوس

    ثمہ آمین یا رب العالمین
    پسند اور رائے کا شکریہ

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University