نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: حکایت سعدیؒ ،نادان لڑکا

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    1,836
    شکریہ
    629
    632 پیغامات میں 658 اظہار تشکر

    حکایت سعدیؒ ،نادان لڑکا

    حکایت سعدیؒ ،نادان لڑکا

    بیان کیا جاتا ہے، ایک شخص نے ایک بچے کو کلہاڑی دے کر تاکید کی کہ اس سے لکڑیاں کاٹ۔ لڑکے نے کلہاڑی لے کر اس سے مسجد کی دیوار کھودنی شروع کر دی۔ شخصِ مذکورہ نے دیکھا تو لڑکے کو خوب ڈانٹا اور اس کے کان اینٹھ کر کہا کہ نالائق! میں نے یہ کلہاڑی لکڑیاں کاٹنے کے لیے دی تھی، تُو اس سے مسجد کی دیوار گرا رہا ہے! حضرت سعدیؒ فرماتے ہیں کہ جو لوگ زبان جیسی پاک چیز سے اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کی جگہ اول فول بکتے ہیں، ان کی حالت اس نادان لڑکے سے مختلف نہیں۔ زباں اس لیے دی ہے ربِّ علیٰ نے شب و روز حمد و ثنا اس کی کیجیے جو دُشنام و بہتان بکتے ہیں اس سے نہ نام ان کا ہرگز شریفوں میں لیجیے حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں جو بات زبان کے بارے میں کہی ہے وہ دراصل انسان کے تمام اعضا و جوارح کے لیے ہے۔ یقینا یہ سب اللہ پاک کی بیش بہا نعمتیں ہیں اور شکرِ نعمت یہ ہے کہ ہر عضو سے اچھا کام لیا جائے۔ ہاتھوں سے بھلائی کے کام کیے جائیں، پیروں سے چل کر اچھی جگہ جایا جائے، کانوں سے اچھی بات سنی جائے، آنکھوں سے اچھی چیزیں دیکھی جائیں۔ وعلیٰ ہٰذالقیاس۔ بصورت دیگر انسان کا حال اس بچے سے ہرگز مختلف نہیں ہوتا جو کلہاڑی سے لکڑیاں کاٹنے کی جگہ مسجد کی دیوار گرانے لگا تھا اور سزا کا مستحق ٹھہرا تھا۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (11-13-2019)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,183
    شکریہ
    2,148
    1,247 پیغامات میں 1,621 اظہار تشکر

    جواب: حکایت سعدیؒ ،نادان لڑکا

    ۔شاندار ۔
    تربیت کے لئے اعلی
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    حبیب صادق (11-14-2019)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    1,836
    شکریہ
    629
    632 پیغامات میں 658 اظہار تشکر

    جواب: حکایت سعدیؒ ،نادان لڑکا

    پسند اور رائے کا شکریہ

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (11-14-2019)

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University