نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، فیصلہ محفوظ

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    758
    شکریہ
    171
    124 پیغامات میں 142 اظہار تشکر

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، فیصلہ محفوظ

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، فیصلہ محفوظ




    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔
    کمیٹی کی جانب سےسفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی بدھ کی صبح 10 بجے فیصلہ سنائے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں صحافیوں س گفتگو میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا تھا کہ ذیلی کمیٹی نے شریف خاندان کے نمائندوں سے واپسی کی تاریخ مانگی ہے۔ واپسی کی تاریخ اور ضمانتی بانڈز مانگنا بڑی بات نہیں، عدالت بھی ضمانتی بانڈز جمع کرتی ہے۔

    ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر ووٹنگ کرائی تو 85 سے 90 فیصد ارکان نے اس بات کی حمایت کی کہ نواز شریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا چاہیے، عمران خان کا ووٹ بھی اکثریت کے ساتھ تھا۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو باہر جانے دینا این آر او نہیں ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نمائندہ شہباز شریف عطا تاڑر کو صبح تک حتمی موقف دینے کی مہلت دے دی ہے۔ ذرائع ذیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صبح تک شریف خاندان کے موقف میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو آگاہ کر دیں۔ نیب اگر صبح تک اپنا کوئی نیا جواب جمع کرانا چاہتا ہے تو کرا سکتا ہے۔ ذیلی کمیٹی نے شریف خاندان کے نمائندوں اور نیب کو صبح 10 بجے تک حتمی موقف جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ کمیٹی ذیلی کمیٹی سفارشات پر اپنا فیصلہ کب سنائی گی؟ اس کا کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا ہے۔





    لیگی رہنما عطا تارڑ کا اجلاس کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں۔ عدالتوں میں مچلکے جمع کرانے کے بعد کمیٹی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (11-14-2019),بےباک (11-13-2019)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,127
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، فیصلہ

    بروقت خبر پیش کرنے پر شکریہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    حبیب صادق (11-14-2019)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    758
    شکریہ
    171
    124 پیغامات میں 142 اظہار تشکر

    جواب: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، فیصلہ

    پسند اور رائے کا شکریہ

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University