شہباز شریف کے استعفی کے بعد رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا گیا

مسلم لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، دسمبر کے پہلے ہفتے میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا۔ رانا تنویر کا نام سردار نصر اللہ دریشک نے تجویز کیا جبکہ مشاہد حسین نے اس کی توثیق کی۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا، ماضی میں جو کمیٹیاں بنیں سات سال سے ان کی رپورٹس ہی نہیں آئیں، اراکین کی مشاورت سے شیڈول بنا کر چلیں گے اور آڈٹ اعتراضات بروقت نمٹائیں گے۔