ہاٹ اینڈ سپائسی رائس


اجزاء:گاجر1/4کپ،شملہ مرچ1/4کپ،ہری پیاز 1/4کپ،کارن1/4کپ،کیچپ دو کھانے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ضرورت،کالی مرچ حسبِ ضرورت،لہسن دو جوئے،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،اُبلے چاول دو کپ


ترکیب:چاول اُبال کر رکھ دیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹا لہسن،گاجر،شملہ مرچ اور کارن بھون لیں،پھر اس میں چکن پائوڈر،لال مرچ،سویا ساس،نمک ،کالی مرچ اور کیچپ ڈال کر سوتے کریں۔اس کے بعد اُبلے چاول شامل کر کے پکائیں اور ہری پیاز مکس کر کے سرو کریں۔