میکسیکن ورماسلی سوپ
اجزاء:رائس ورماسلی1/2کپ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،ٹومیٹو پیوری دو کھانے کے چمچ،چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی پیاز دو کھانے کے چمچ،یخنی چار کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ
ترکیب:ایک کھانے کا چمچ مکھن کو گرم کر کے اس میں دو کھانے کے چمچ باریک کٹی پیاز فرائی کریں۔ اب اس میں چار کپ یخنی،دو کھانے کے چمچ ٹومیٹو پیوری،1/2کپ رائس ورماسلی،1/2چائے کا چمچ نمک اور1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ شامل کر دیں۔آخر میں ایک کھانے کا چمچ چیڈر چیز ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
?? ????