پی آئی سی حملہ: وزیراعظم کے بھانجے کو بڑا ریلیف، درج مقدمے میں بچ نکلے
گزشتہ روز وکلا کی جانب سے پی آئی سی پر حملہ کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی، جس میں بیرسٹر حسان نیازی پولیس وین توڑتے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، مگر ان کا نام مقدمے میں شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔ وہ پی آئی سی حملے کیخلاف درج ہونے والے مقدمے میں بچ نکلے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وکلا کی جانب سے پی آئی سی پر حملہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے اور نتیجے میں کئی مریض طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے سانحہ پی آئی سی کی ایف آئی آر درج کر لی، جس میں بیرسٹر حسان نیازی کا نام شامل نہیں ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں واضح دکھائی دے رہے ہیں۔