نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: کہاں کتنے قیدی ہیں؟

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    1,840
    شکریہ
    629
    633 پیغامات میں 659 اظہار تشکر

    کہاں کتنے قیدی ہیں؟

    کہاں کتنے قیدی ہیں؟

    ٭: دنیا بھر میں قیدیوں کی تعداد اندازاً ایک کروڑ 10 لاکھ ہے۔ ٭: ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 22 لاکھ سے زائد اور چین میں تقریباً ساڑھے 16 لاکھ افراد قید ہیں۔ ٭: 2000ء کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکا میں قیدی عورتوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ مردوں کی تعداد 18 فیصد کے قریب بڑھی ہے۔ ٭: 2000ء کے بعد دنیا میں قیدیوں کی تعداد میں 20 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے۔ ٭: آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ قیدی آبادی امریکا کی ہے۔ وہاں ایک لاکھ میں 724 قیدی ہیں۔ روس میں ہی شرح 581 ہے۔ ٭: امریکا میں ہر زور 12 افراد دوران قید مر جاتے ہیں۔ زیادہ تر اموات بیماریوں سے ہوتی ہیں جن میں سرطان اور امراضِ قلب بڑا سبب ہیں۔ ایک اور بڑا سبب خودکشی ہے۔ ٭: نیلسن منڈیلا کے مطابق ’’کہا جاتا ہے کہ کسی قوم کو آ پ اس وقت تک حقیقی طور پر نہیں جان سکتے جب تک آپ اس کی جیلوں میں نہ جائیں۔ کسی قوم کو یہاں اس کے بالائی طبقے کے شہریوں سے سلوک سے نہیں بلکہ نچلے ترین شہریوں سے سلوک سے جانچا جا سکتا ہے۔ ٭: السلوا ڈور، پاناما، کوسٹاریکا اور برازیل میں قتل کی شرح ریاست ہائے متحدہ امریکا سے دگنی ہے تاہم پکڑے جانے والوں کی تعداد خاصی کم ہے۔ ٭: برازیل میں بعض قیدیوں کی سزا میں کتاب پڑھنے اور اس پر رپورٹس لکھنے پرتخفیف کر دی جاتی ہے۔ ایک کتاب پڑھنے پر ان کی قید میں چار دن کی کمی کر دی جاتی ہے۔ سال میں یہ کمی 48 دنوں تک ہوسکتی ہے۔ ٭: چین میں آخری انڈوچائنیز ٹائیگر کو مار کر کھانے والے شخص کو 12 سال قید کی سزا دی گئی۔ ٭: محض باڑ لگا کر اندر قیدیوں کو فن لینڈ کے قید خانہ سومنلنا میں رکھا جاتا ہے۔ یہاں ایک چھوٹی سی پیلی باڑ لگی ہے۔ وارڈن اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں کیونکہ لوگ اس کے اندر آ جاتے ہیں۔ یہ ایک کھلا قید خانہ ہے۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    Maria (01-07-2020)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2019
    پيغامات
    493
    شکریہ
    519
    434 پیغامات میں 437 اظہار تشکر

    جواب: کہاں کتنے قیدی ہیں؟

    معلومات شیئر کرنے کا شکریہ

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے Maria کا شکریہ ادا کیا:

    حبیب صادق (01-08-2020)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    1,840
    شکریہ
    629
    633 پیغامات میں 659 اظہار تشکر

    جواب: کہاں کتنے قیدی ہیں؟

    پسند اور جواب کا شکریہ

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University