نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    2,219
    شکریہ
    640
    700 پیغامات میں 726 اظہار تشکر

    مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران اور چین کے سفیروں نے الگ الگ اہم ملاقات کی ہے۔


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایران اور چین کے سفیروں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایرانی سفیر مسٹر مہدی ہنر دوست نے بھی اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی امریکا، ایران سمیت مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے آرمی چیف سے کہا کہ امریکا لڑائی نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔ خطے میں امن کیلئے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر پر زور دیا کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں اور سفارتی حل کی طرف آئیں۔


    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کر کے خطے میں امن کیلئےاقدامات کیے۔ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔


    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ اور مزید بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف کو بھی متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔


    وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    Maria (01-09-2020)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2019
    پيغامات
    566
    شکریہ
    598
    441 پیغامات میں 445 اظہار تشکر

    جواب: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے Maria کا شکریہ ادا کیا:

    حبیب صادق (01-10-2020)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    2,219
    شکریہ
    640
    700 پیغامات میں 726 اظہار تشکر

    جواب: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    پسند اور جواب کا شکریہ

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    Maria (01-10-2020)

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University