نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    5,512
    شکریہ
    654
    715 پیغامات میں 742 اظہار تشکر

    ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی
    عالموں نے رات بھر اِس نیوز کی تردید کی

    ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے
    اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے

    دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام
    اِک طرف سب مقتدی تھے، اِک طرف سارے امام

    بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا
    باپ بولا: "تیرا ابا جان روزہ رکھے گا"

    بیٹا کہتا تھا کہ میں سرکاری افسر ہوں جناب
    روزہ رکھوں گا تو مجھ سے مانگا جائے گا جواب

    باپ یہ کہتا تھا پھر یوں بام پر ایماں کے چڑھ
    روزہ بھی رکھ اور روزے میں نمازِ عید پڑھ

    آج کتنا فرق فل اسٹاپ اور کامے میں تھا
    باپ کا روزہ تھا بیٹا عید کے جامے میں تھا

    اختلاف اِس بات پر بھی قوم میں پایا گیا
    چاند خود نکلا تھا یا جبراً نکلوایا گیا
    ٭٭٭
    دلاور فگار​

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    Maria (01-18-2020)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2019
    پيغامات
    566
    شکریہ
    598
    443 پیغامات میں 447 اظہار تشکر

    جواب: ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی

    بہت عمدہ

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University