صفحہ 20 از 20 اوليناولين ... 10181920
نتائج کی نمائش 191 تا: 195 از: 195

موضوع: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

  1. #191
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    849
    شکریہ
    9
    94 پیغامات میں 123 اظہار تشکر

    جواب: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

    جب حج کو 5٭ کمرشل بنانے والا ملا یہ بتانے لگ جائے کہ "آپ کا حکمران کتنا نیک اور پرہیزگار ہے" تو ایک بات پلے باندھ لیں کہ نہ ملا سچا ہے اور نہ ہی حکمران نیک ہے، دونوں مفاد پرست ہیں، ایک مفاد دے کر اپنے لیے ایک "قصیدہ گو" تیار کر رہا ہے اور ایک راتب کا بھوکا کسی کے لیے بھونک کر اس کے راستے کے کانٹے چن رہا ہے۔

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  2. #192
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    849
    شکریہ
    9
    94 پیغامات میں 123 اظہار تشکر

    جواب: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

    چاچا خبری کا لقمانی نسخہ
    چاچا خبری تیزی سے آئے اور آتے ہی کہنے لگے، "بھتیجے! تم بھی کیا یاد کرو گے، آج تمہیں اور حکومت دونوں کو ایک تیز بحدف نسخہ بتاتا ہوں،اگر اسے استعمال کیا جائےتو کورونا وائرس میں بھوکی عوام کی فلاح و بہبود آسان ہو جائے گی،بڑا ہی آسان نسخہ ہے، نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آوے گا"۔ میں نے پوچھا "چاچا! ایسا کون سا لقمانی نسخہ لے آئے ہو؟"۔پہلے خوب ہنسے اور پھر کہنے لگے "سو نسخوں کا ایک نسخہ ہے، اگر آج ہی حکومت مکمل لاک ڈاون کے ٹھیک ایک ماہ بعدپورے ملک میں بلدیاتی انتخاب کا اعلان کر دے، پھر دیکھنا کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پھر تم دیکھو گے کہ سارے امیدوار اپنی اپنی uc میں خود اپنے ہاتھوں راشن بانٹتے نظر آئیں گے، حکومت کا خرچہ اور خواہ مخواہ کی دوڑ سے بھی جان چھوٹ جائے گی"۔ سچی کہتا ہوں کہ چاچا خبری نے بڑے پتے کی بات کہی ہے۔

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  3. #193
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    849
    شکریہ
    9
    94 پیغامات میں 123 اظہار تشکر

    جواب: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

    درباری ملاؤں سے اللہ بچائے
    ٹویٹر پر طارق جمیل کو دیکھا کہ دونوں ہاتھ اٹھائے دعا بھی مانگ رہے تھے تو عمران اور باجوہ کے لیے، کیا کورونا وائرس کے جان لیوا خطرے کے خلاف ڈاکٹرز اور نرسیں جو وائرس کے خلاف اپنی جان تلی پر رکھ کر ہراول دستے کا کردار کرتے وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جان جوکھم میں ڈالے فرض منصبی ادا کر رہے ہیں، موصوف نے دعا میں ان کا نام تک نہیں لیا،کم از کم اس وڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا، سچ کہتے ہیں کہ مفاد پرست، قصیدہ گو فائدہ دینے والے کا نام ہی لے گا ناں۔

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  4. #194
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    849
    شکریہ
    9
    94 پیغامات میں 123 اظہار تشکر

    جواب: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

    دجالی چال جو رب نے الٹ دی
    کورونا وائرس کا ہوا کھڑ اکر کے دجالی طبقے نے نوعِ انسانی کو ڈرا کر اسے کنٹرول کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، لیکن یہاں بھی عقل مندوں کے لیے ایک اشارہ ہے کہ "دیکھو کہ جب شاپنگ مالز میں سکریننگ کے بعد خریداری کی اجازت ہے تو ایسے میں خانۂ کعبہ اور مدینہ منورہ میں سکریننگ کے بعد طواف و عمرہ کیوں جاری نہیں رکھا جا سکتا؟ سوچئے گا ضرور"۔ بظاہر دجالی ایجنڈہ کامیاب ہوتا جا رہا ہے۔ مؤرخ لکھے گا کہ "جس سال آلِ سعود نے سرزمین حرم پر فحاشی کے اڈے کھولے، پھر کورونا کی وبا کا ہوا کھڑا کر کے سال 2020 میں اللہ کے گھر بیت اللہ سمیت حرمین شریفین کے در مسلمانوں کے لیے بند کرنے کی سازش کی، عمرے کی معطلی کے بعد اب حج کی معطلی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے، لیکن دجالی طبقہ کیا سوچتا ہے اور ہوتا کیا ہے؟ آپ دیکھ رہے ہیں کہ ربِ کائنات نے اس وبائی سازش کو سارے کرۂ ارض پر پھیلا کر نیک و بد سبھی کو اپنے اپنے گھروں میں قیدی بنا کر رکھ دیا ہے"۔یاد رکھنا جب دوارِ رحمت کے در بند کر دئیے جائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے،خدارا اپنی اپنی حکومتوں کو کہیں کہ محدود ہی سہی کم افراد کے ساتھ مساجد خاص کر مکہ و مدینہ کی مساجد کو آباد کیا جائے جیسا کہ سندھ حکومت نے مؤذن، امام اور خادم کے ساتھ 5 افراد کو مسجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی اجازت دی ہے تاکہ رب کائنات راضی ہو، جب آپ اس کے گھر کو تالے لگائیں گے تو پھر ہم کیسے گھر سے باہر نکل سکیں گے؟۔اے اللہ ہمارے گناہوں کی سزا بے گناہوں کو مت دینا، انہیں بخش دے،آمین۔

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  5. #195
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    849
    شکریہ
    9
    94 پیغامات میں 123 اظہار تشکر

    جواب: طنز و مزاح کی مکس پلیٹ (سیاسی و غیر سیاسی)

    کورونا وائرس کا علاج گھر میں موجود ہے
    شاید آپ نہیں جانتے کہ کورونا وائرس کا علاج آپ کے اپنے گھر میں موجود ہے، صبح اٹھ کر ناشتے سے فارغ ہونے کے بعد بس آپ یہ کام ضرور کیا کیجئے کہ سو گرام سونف اور سو گرام اجوائن لیں اور پھر دونوں کو ایک برتن میں ڈال کر خوب مکس کر لیں۔ کیا کہا ”کیسے کھائیں“؟ اور بھائی اس مرکب کو کھانا نہیں ہے، ایسا کرنا ہے کہ خود کو مصروف رکھنے کی خاطر دونوں کو الگ الگ کر کے الگ الگ برتن میں ڈالتے جائیں۔ جب سونف اور اجوائن الگ الگ ہو جائیں تو انہیں پھر سے مکس کریں اور پھر سے الگ کرنے کی مشق جاری رکھیں۔ اس سے بور ہو جائیں تو اس کے علاوہ بھی جو کچھ بنتا ہے وہ کیجئے تاکہ آپ خود کو گھر کے اندر رہتے ہوئے مصروف رکھ سکیں۔ خدارا! اپنی اور اپنے اہل و عیال اور اڑوس پروس کے لوگوں کی جان بچانے کی خاطر گھر سے باہر مت نکلیں، شکریہ۔

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

صفحہ 20 از 20 اوليناولين ... 10181920

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University