نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: بیوٹی ٹپس

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2014
    پيغامات
    5,512
    شکریہ
    654
    715 پیغامات میں 742 اظہار تشکر

    بیوٹی ٹپس


    بیوٹی ٹپس


    اب خوبصورت جلد کے لیے آپ کو پارلر جانے یا فیشل کروانے کی ضرورت نہیں،آپ اپنے حسن کو انڈے کی مدد سے بھی دوبالا کر سکتی ہیں۔چکنی جلد کے لیے انڈے کی زردی اور چکنی جلد کے لیے سفیدی بہترین ہے۔زردے یا سفیدی کو پھینٹیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر آرام سے لیٹ جائیں۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔انڈہ جلد میں کھنچائو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔تھکا دینے والا دن گزارنے کے بعد اگر چہرے پر انڈے کا ماسک لگایا جائے تو بہت آرام ملتا ہے۔انڈے کی سفیدی حیرت انگیز طور پر چہرے کی صفائی کرتی ہے۔انڈے کو شیمپو کرنے سے نصف گھنٹہ قبل سر پرلگائیں یہ آپ کے بالوں کے لیے خصوصی کنڈیشنر کا کام کرے گا۔
    چائے: چائے کے قہوے کو ٹھنڈا کر لیں اور روئی بھگو کر آنکھوں پر لگائیں۔اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہو جائے گی۔چائے کی پتی کا استعمال باقاعدگی سے کرتی رہیں۔پتی میں پانی ڈال کر ابال لیں اور قہوہ ٹھنڈا کریں۔شیمپو کرنے کے فوراً بعد بالوں کو قہوے سے دھو لیں۔اس سے بالوں کی چمک میں اضافہ ہو گا۔مسلسل استعمال سے قہوے کے جیسا ہلکا شیڈ بھی بالوں کا حصہ بن جاتا ہے۔
    نمک: نیم گرم پانی میں تھوڑ ا سا نمک ڈال کر آنکھیں دھونے سے آنکھیں شفاف اور چمکدار ہوجاتی ہیں۔اس پانی میں روئی بھگو کر بھی آنکھوں پر رکھی جا سکتی ہے۔یہ آنکھوں کی تھکاوٹ دورن کرنے میں بے حد مدد گار ہے۔گرم پانی میں تین کھانے کے چمچ نمک ڈال کر پائوں میں رکھ کر بیٹھ جائیں ،تھکاوٹ اور درد سے آرام ملے گا۔
    کاسٹر آئل: یہ بیرونی استعمال کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس سے جلد پر انتہائی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔رات کو سونے سے قبل سر میں نرم ہاتھوں سے کاسٹر آئل کی مالش کریں اور صبح دھو لیں۔کاسٹر آئل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جلدکی تازگی کا مسلمہ ذریعہ ہے۔کاسٹر آئل کو سر میں اچھی طرح لگانے کے بعد ،پانی میں گرم تولیہ بھگو کر اسے نچوڑ کر سر کے گرد باندھ لیا جائے تو کاسٹر آئل سر کی جلد کے اندر تک اثر کرے گا۔اس کے استعمال سے پلکیں سیاہ ،لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں۔
    بالوں کو ساری زندگی سیاہ رکھنے کے لیے درمیانے سائز کا ایک کچا انار لے کر چھُری سے اس کا سر کاٹ لیں اور اس سوراخ میں آدھا تولہ پارہ ڈال دیں۔اس کے بعد انار کا سر جو کاٹا تھا دوبارہ دھاگے کے ساتھ اچھی طرح باند دیں اور اس انار کو کسی سایہ دار جگہ کے نیچے لٹکا دیں۔سات دن بعد جب انار کھولیں گے تواس کا کُشتہ تیار ہو چکا ہو گا۔اسے کسی شیشی میں نکال کر رکھ لیں۔ہفتے میں ایک بار سونے سے پہلے ذرا سا کُشتہ اور کالے تلوں کا تیل ہتھیلی پر ڈال کر بالوں میں ہلکا سا مساج کر کے لگا لیں اور صبح اُٹھ کر بال کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے بال ہمیشہ کالے رہیں گے اور کبھی سفیدی نہیں آئے گی۔اگر سفید بالوں پر بھی لگائیں گے تو ان کے نیچے سے آنے والے نئے بال بالکل سیا ہ ہوں گے۔



  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے حبیب صادق کا شکریہ ادا کیا:

    Maria (03-21-2020)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2019
    پيغامات
    566
    شکریہ
    598
    443 پیغامات میں 447 اظہار تشکر

    جواب: بیوٹی ٹپس

    اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University