صفحہ 62 از 68 اوليناولين ... 12526061626364 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 611 تا: 620 از: 676

موضوع: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

  1. #611
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    مخدوم عمر شہریار 7 سال میں رینٹل بزنس سے 3 عدد شوگر ملز کے مالک کیسے بنے؟
    مخدوم خسرو بختیار کے سگے بھائی عمر شہریار جن ک نام چینی سیکنڈل میں ٹاپ پر آیا ہے، موصوف 7 سال پہلے لاہور میں کرائے کے دفتر میں لوگوں کی پراپرٹی رینٹ پر دیتے تھے اور پھر ان کے ہاتھ ایسی گدڑ سنگھی ہاتھ لگی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے 3شوگر ملز کا مالک بن گئے، کیسے بنے کیا کوئی اس سوال کو جواب ڈھونڈے گا؟کوئی پوچھے نہ پوچھے، میں تو یہ سوال ضرور پوچھوں گا کہ نیب یا دوسرے ادارے اس بات کی کب تحقیقات کریں گے کہ مخدوم عمر شہریار 7 سال میں رینٹل بزنس سے 3 عدد شوگر ملز کے مالک کیسے بنے؟
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  2. #612
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    وفاقی حکومت نے کراچی جہاز کریش کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،یہ تحقیقاتی ٹیم 1 ماہ میں تحقیقات کر کے حادثے کی وجوہات سامنے لائے گی۔
    ٹیم ممبران کے نام پڑھیۓ اور سر دھنیۓ؛
    ایئر کموڈور عثمان غنی (سربراہ) نان ائیر لائن پرسن
    ونگ کمانڈر ملک محمد عمران نان ائیر لائن پرسن
    گروپ کیپٹن توقیر نان ائیر لائن پرسن
    ناصر مجید atc ائیر لائن پرسن
    نتیجہ ابھی سن لیجیۓ، کوئی رپورٹ نہیں ملے گی، زیادہ سے زیادہ پائلٹ پہ بات ڈال دی جائے گی،
    کیونکہ سی ای او ارشد ملک اشارہ دے چکے ہیں کہ پائلٹ نے اپنی مرضی سے گو اراؤنڈ کیا۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  3. #613
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
    تبدیلی سرکار خود اعتراف کر رہی ہےکہ 63روپے والی چینی 85 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
    اور اگر حکومت خود مان رہی ہے کہ عوام کی جیب پر22 روپے فی کلو کا ڈاکہ مارا جا رہا ہے لیکن حکومت اس کو نہیں روکتی تو خود بھی شریکِ جرم ہے۔
    شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
    ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی
    https://twitter.com/AsadAToor/status...54546960052224
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  4. #614
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    عثمان بزدار کا بس نہیں چل رہا ورنہ انہوں نے اپنے ابا سردار فتح محمد خان مرحوم کو بانئ پاکستان گھوشِت کر کے ان کی تصاویر کی فوٹو شاپ کروا کر سوٹ اور جناح کیپ پہنا کر سرکاری دفتروں میں لگوا دینی تھیں۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  5. #615
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    پی آئی اے کو یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی easaکے طرف سے پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے
    پی آئی اے کے طیارے کی کراچی میں تباہی کے بارے میں اب تک جو باتیں سامنے آئی ہیں اس کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن کو یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی easa کے طرف سے طویل پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ پی آئی اے کو جس طرح سے نان ایئرلائن نان پروفیشنل طریقے سے چلایا جا رہا ہے، جہاں نہ تو اس کے سی ای او کا تعلق کسی سول ائیرلائن انڈسٹری سے ہے اور نہ ہی ایک بڑے گروپ کا جو پاکستان ایئرفورس سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ قومی ایئرلائن کے زیادہ تر پائلٹوں اور ائیرٹریفک کنٹرولرز کو دورِ جدید کی نئی ٹیکنالوجی سے نابلد ہونے کی بنا پر فارغ ہونا پڑے۔ اس کے علاقہ پی آئی اے کے انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو جس 50 سالہ پرانے طریقے سے بھی چلایا جا رہا ہے اس پر پہلے بھی اعتراضات اٹھائے جا چکے ہیں اور اب تازہ ترین سانحے کے بعد ایئرلائن انتظامیہ کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ مجھے خدشہ ہے کہ شاید ان سب معاملات کی روشنی میں easa پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پر یورپین ممالک کی فضائی حدود میں پرواز کی بھی اجازت نے دے، یورپین ممالک میں سروسز فراہم کرنا تو دور کی بات بن جائے گی۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  6. #616
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    مہاتما سے شماتما کا دور آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی
    ہر نئے روز کے ساتھ یہ تأثر مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے کہ تمنچہ لیگ کے محکمۂ زراعت والے بڑبولے مہاتما تقریر جھاڑ کھان سے واقعی مایوس ہو گئے ہیں۔ اسی لیے تجربے کار مالیوں کی خاص نگرانی میں جلد از جلد ایک نیا لیڈر تیار کیا جا رہا ہے۔ جس تیزی سے شماتما خان کی گرومنگ کر رہی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسے نرسری کی کیاری یا گملے سے نکال کر جلد ہی پی ایم ہاؤس کے باغیچے میں گاڑ دیا جائے گا، لانچنگ کی فل ڈریس ریہرسل جاری ہے پروگرام کے فائنل کرنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ اقتدار کے ایوانوں میں یہ خبریں گرم ہیں کہ مہاتما تقریر جھاڑ کھان کے دور کا اختتام نزدیک ہے، جلد ہی ذہنی و جسمانی صحت کے مسائل کو سامنے لا کر یا شوگر مافیا کے خلاف ایکشن ہونے کی صورت میں ایک گروپ حکومت سے نکل جانے کی صورت میں حکومت کے اکثریت کھو دینے کے بعد موصوف سیاست سے لٹائر ہو جائیں گے یا کر دئیے جائیں گے اور شماتما کا دور خلافت شروع کر دیا جائے گا۔ افسوس اس بات کا تو ہے کہ ایک اور کرکٹر کو وردی والوں کی نگرانی میں غلط طریقے سے عوام پر مسلط کرنے کی تیاری ہو رہی ہے اس سے بھی بھی افسوس کا مقام یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ والے کس قدر بے حس لوگ ہیں جو کہ ایک حادثے کو بھی کسی کی سیلف پروجیکشن کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
    https://twitter.com/ammarmasood3/sta...20843573100549
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  7. #617
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    پروفیشنل ازم وقت کی اشد ضرورت ہے وگرنہ مشترکہ فاتحہ پڑھ لیں
    پاکستان میں بہت سے اداروں کی تباہی کی بہت ساری دوسری وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ نان پروفیشنل ریٹارڈ فوجی افسران کو ان اداروں کا سربراہ بنانا بھی ہے، اگر اداروں کو ٹھیک کرنا ہے تو مہذب دنیا کی طرح اسی فیلڈ سے منسلک تجربے کار پروفیشنل لوگوں کو اداروں میں لانا ہو گا، وگرنہ مشترکہ فاتحہ پڑھ لیں۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  8. #618
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    موٹے پیٹ اور موٹے دماغ
    شاہد آفریدی کو جس طرح ملک کا اصل سربراہ پرو ٹوکول دلوا رہا ہے، اس میں موجودہ کٹھ پتلی وجیرے آجم کے لیے چھپا ہوا پیغام تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی یہ پیغام چھپا ہوا ہے کہ ہم جس کو چاہیں ملک کی باگ ڈور دے کر اس کی ڈوریاں ہلاتے رہیں، عوام اپنی اوقات میں رہے اور ٹیکس دیتی رہی تاکہ ہمارے موٹے پیٹ بھر سکیں۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  9. #619
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    وٹامن غیرت کی کمی کا شکار لوگ
    قارئین آپ کو یاد ہو گا کہ دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 661 کے حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے کے بعد پی آئی اے کے اس وقت کے سویلین چیئرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، غیرت کا تقاضا تھا مستعفی ہو گیا تھا۔ اب جس وردی پوش طبقے کا بندہ pia پر قابض ہے وہ طویل عرصے سے وٹامن غیرت کی کمی کا شکار ہے، وہ تو آدھا ملک گنوا کر بھی استعفیٰ نہیں دیا کرتے، یہ تو ایک طیارہ اور 100 افراد ہی تھے ناں۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  10. #620
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,983
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    ریاست عسکریہ کے خلیفۂ ثانی کی تیاری آخری مراحل میں داخل
    ریاست عسکریہ کے خلیفۂ اول کی ریکارڈ ساز ناکامی، معیشت اور قومی خزانے کی تباہ کاری کے بعد اب ریاست کو محکمۂ زراعت کی جانب سے خلیفۂ ثانی کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ فوج کے آئی ایس پی آر کی میڈیا امیج بلڈنگ ٹیم کے ہمراہ کراچی طیارے کے جائے حادثہ پر لیے گئے فوٹو سیشن کو تو آپ دیکھ ہی چکے ہوں گے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست عسکریہ کے خلیفہ ثانی کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، پرانے خلیفہ کا کیکٹس اکھاڑ پھینک کر نئے پودے کو پی ایم ہاؤس میں گاڑ دیا جائے گا۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

صفحہ 62 از 68 اوليناولين ... 12526061626364 ... آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University