صفحہ 64 از 64 اوليناولين ... 1454626364
نتائج کی نمائش 631 تا: 640 از: 640

موضوع: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

  1. #631
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    جرنیلی چاند و عید کے اعلان کے بعد مفتی منیب کا عید کی نماز نہ پڑھانا کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ جانے کے برابر ہے
    سابقہ قبائلی علاقے، بلوچستان اور خیبرپختوانخوا کے لوگ کئی دھائیوں سے عیدین اور رمضان کے چاند کی شہادت دیتے دیتے چیخ چیخ کر تھک گئے لیکن مفتی منیب نے کبھی ان کی شہادت نہیں مانی لیکن پھر جب جرنیلی شہادت آئی تو وہ کوہ ہمالیہ سے زیادہ بھاری نکلی اور مفتی صاحب کو ماننا ہی پڑی۔ لگتا یہی ہے کہ مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے جنرل افتخار بابر کی شہادت پر عید کا اعلان تو کر دیا لیکن خرابئ صحت کے بہانے نماز عید پڑھانے سے معذرت کر کے ملفوف پیغام دے دیا کہ ان سے غلط فیصلہ کروایا گیا ہے۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ مفتی صاحب نے عید کا اعلان تو کر دیا لیکن عید کی نماز نہیں پڑھی، ممکن ہے انہوں نے روزہ رکھا ہوا ہو۔جرنیلی عید کے اعلان کے بعد مفتی منیب کا عید کی نماز نہ پڑھانا کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ جانے کے برابر ہے۔قوم کو جرنیلی سڑک، جرنیلی راج، جرنیلی عدلیہ، جرنیلی قانون، جرنیلی معیشت کے بعد جرنیلی چاند اور جرنیلی عید بھی مبارک ہو، آگے آگے دیکھیۓ اور کتنے جرنیلی کمالات آپ کے نصیب میں لکھے ہیں۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  2. #632
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    کیا جموں و کشمیر لبریشن سیل کے میڈیا سیل کے نام پر کچھ لوگ حکومتی خزانے سے مالی مفادات سمیٹ رہے ہیں؟
    قارئین مندرجہ ذیل لنک میں چار صفحات پر مشتمل جموں و کشمیر لبریشن سیل کے میڈیا سیل کے نام پر کئی لوگ حکومتی خزانے سے مالی مفادات سمیٹ رہے ہیں، اگر تو یہ افراد سوشل میڈیا یا میڈیا پر واقعی کوئی خدمات انجام دے رہے ہیں تو میں کچھ نہیں کہوں گا لیکن اگر یہ صرف دسترخوانی قبیلہ ہے تو پھر یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
    https://twitter.com/DamiMir786/statu...26469719838720
    ٭لسٹ نمبر 1 پر دکھائے گئے فدا حسین کیانی کو 117427 روپے ادا کیے گئے ہیں اور موصوف صرف ایف اے پاس ہیں۔
    ٭لسٹ نمبر 2 تا 4 میں شامل خواتین و حضرات کو 50000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 5 تا 13 میں شامل خواتین و حضرات کو 40000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 14 تا 19 میں شامل خواتین و حضرات کو 30000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 20 تا 44 میں شامل خواتین و حضرات کو 20000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 41 تا 42 میں شامل خواتین و حضرات کو 30000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 43 تا 44 میں شامل خواتین و حضرات کو 20000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 45 میں شامل محترم کو 30000 روپے
    ٭لسٹ نمبر 46 میں شامل محترم کو 40000 روپے ادا کیے گئے ہیں۔
    اب یہ معلوم نہیں کہ ادا کی گئی رقوم ماہانہ ہیں یا سالانہ؟ لیکن ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہو گیا ہے کہ اس لسٹ میں شامل خواتین و حضرات کیا واقعی میں کوئی خدمات انجام دے رہے ہیں یا یہ رقوم محض ان کے پیٹ کا جہنم بھرنے کے کام آ رہی ہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر محرک تمام کشمیری اور پاکستانی افراد ذرا اس بات کا کھوج تو لگائیں کہ جن کے نام اس لسٹ میں شامل ہیں کیا ان کا نام میڈیا پہ کہیں نظر بھی آتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو یہ سلسلۂ دسترخوانی بند کر دینا چاہیے۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  3. #633
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    ہووے خون جے غیرت مند دا تے اوہ سر چُک کے بولدا اے
    متحدہ عرب امارات کی یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے مگر غیرتمند فلسطینیوں نے اس کام کے لیے اپنے کندھے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے اتحاد ائیرویز کا ایک طیارہ 16 ٹن سامان لے کر تل ابیب پہنچا تھا لیکن غیرتمند فلسطینی اتھارٹی حکام نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا حفاظتی امدادی سامان قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ فلسطین میں قتل وغارت گری پر عرب اقوام کی جانب سے مجرمانہ خاموشی پر فلسطینی عربوں سے سخت نالاں ہیں اور اسی لیے وہ ان سے کسی قسم کا امدادی سامان لینے سے انکاری ہیں۔ فلسطینی حکام عربوں کے جانب سے اسرائیل کی بربریت پر خاموش رہنےپر ان کو برابر کا مجرم سمجھتے ہیں اور عربوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کرنے کے لیے شروع کی گئی کوششوں پر بھی سخت ناراض ہیں۔ سیانے سچ ہی کہتے ہیں کہ "ہووے خون جے غیرت مند دا تے اوہ سر چُک کے بولدا اے"۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  4. #634
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    چینی بحران میں جرم در جرم در جرم در جرم کو کون سامنے لائے گا؟
    ایک بات تو واضح ہو چکی ہے کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی نے ہونے کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنا تو اپنی جگہ ایک جرم بنتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو دوسرا جرم کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ چینی ایکسپورٹ کر کے ملکی ضرورت کی چینی میں مزید کمی پیدا کی گئی اور تیسرا جرم یہ کیا گیا کہ ایکسپورٹ کی مد میں چینی دکھا کر ملک میں ہی چھپا لی گئی اور پھر چوتھا جرم یہ کیا گیا کہ اس چینی کو مہنگے داموں بیچ کر کے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ مارا گیا، ایسے ٹیکنیکل مجرموں کو قرار واقعی سزا دینا چاہیے۔ اس واردات کو ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کچھ یوں بیان کیا ہے کہ “شوگر ایکسپورٹر کہتے ہیں ہم نے 23 لاکھ ٹن چینی افغانستان کو ایکسپورٹ کی، جبکہ افغانستان والے کہتے ہیں ہمیں تو 15 لاکھ ٹن چینی ملی ہے، اب جو 8 لاکھ ٹن چینی غائب کی گئی، اس کی مالیت 40 تا 45 ارب روپے بنتی ہے، اب جو 45 ارب کی چینی غائب کی گئی ہے، اس پر بھی تو کسی نہ کسی نے منافع تو کمایا ہو گا ناں؟ اس کا سراغ کون لگائے گا؟”۔ چینی بحران میں جرم در جرم در جرم در جرم کو کون سامنے لائے گا؟ یہ ایک بلین ڈالر کوسچن ہے۔
    https://twitter.com/ChSardarAhmed5/s...26052439183377
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  5. #635
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    وٹامن غیرت سے خالی حکمران
    "کوریا میں کشتی ڈوبی وہاں کے حکمران نے استعفی دے دیا تھا"۔ عمران خان
    https://twitter.com/SajjadAyub8/stat...81259215912961
    جس نے یہ سب کہا تھا وہ عمران خان جب خود حکمران بنا تو پاکستان میں جہاز گرنے کے بعد مزے سے نتھیا گلی کی سیر کرتا پھر رہا ہے۔
    ویسے ایسے لوگوں کو وٹامن غیرت سے خالی حکمران کہا جاتا ہے۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  6. #636
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    بلا تسلسل لعنت وصولتی تبدیلی سرکار
    نااہل تبدیلی سرکار نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی، چینی، آٹے و آئی پی پیز میں جیب گرم کر کے عوام کو چونا لگا چکی، مجموں کو نواز چکی، ملک و قوم کا مردہ خراب کرنے کے لیے کورونا ملک کے طول و عرض پھیلا ہوا ہے، ایک جہاز کریش ہو گیا ہے جس میں بے پناہ جانے و مالی نقصان پہنچ چکا لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ارتغرل ہفتے کے ساتوں دن دکھانے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ قوم کو ڈرامے کی افیم لگا کر اصل حقائق سے چشم پوشی کی جا سکے۔ تبدیلی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ وہ بلا تسلسل لعنت وصولتی رہے، ہم ان کی یہ خواہش پوری کرتے رہیں گے۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  7. #637
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    یہ جو ڈاکٹرائن ہے یہی تو وہ ڈائن ہے جو ہمارے بچے کھاتی رہے گی
    خود ساختہ باجوہ ڈاکٹرائن والے جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب فرما رہے تھے کہ “تمام مسائل کا حل جمہوریت کے اندر ہے”۔ جنرل صاحب کے اس جملے کی تشریح چاچے خبری نے یوں کی ہے کہ “جنرل صاحب کی نظر میں ملک کو حائل جملہ مسائل کا حل ایسی جمہوریت میں ہے جو فوجی بوٹوں تلے دبی ہوئی ہو۔ ایسی باوردی جمہوریت جس میں این سی او سی کی طرز پر غیر آئینی ادارے ملک و عوام کی قسمت کا فیصلہ کریں اور کٹھ پتلی وزیراعظم فائل پر دستخط کرنے کے علاوہ اصل سرکار کی اجازت سے صرف وہی تقریر کرے جس کی اسے اجازت ہو”۔ جنرل صاحب ایسے ہی کام کر کر کے آپ جیسے طالع آزما جرنیلوں نے اپنی اپنی ڈاکٹرائن کی ڈائن سے جو جو کام لیے ہیں ملک و عوام اس کا خمیازہ بھگتتی آ رہی ہے اور جب تک اللہ نہ چاہے ہم یہ سزا بھگتتے رہیں گے، کیونکہ آپ جرنیلوں نے تو سدھرنا نہیں، ہر دس پندرہ سالوں بعد ایک نئی ڈاکٹرائن کی ڈائن ہم پر مسلط کرنے کی جو عادتِ بد آپ لوگوں نے اپنا لی ہے جب تک وہ ختم نہیں کرتے تب تک یہ ڈائن ہمارے بچے اور ان کا مستقبل کھاتی رہے گی۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  8. #638
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    اپنا اپنا جنگی چورن بیچنے والی میڈیا کی دکانیں بند کر دیں ورنہ بہت جلد ان پر پابندی لگنے جا رہی ہے
    کچھ مخصوص ذہنیت رکھنے والے لکھاریوں، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا والوں کا بس نہیں چل رہا ورنہ وہ چین کو سب سے بڑی اسلامی مملکت اور ان کی فوج کو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی فوج قرار دے چکے ہوتے۔ایک وڈیو کلپ کو لے کر کچھ نے تو چینی فوج کی جانب سے بھارتی کنٹرول میں موجود علاقوں پر باقاعدہ چین کا قبضہ شو کرانا شروع کر دیا ہے، کچھ تو اسے غزوۂ ہند کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔ موجودہ دور کی نسیم حجازیوں سے یہی پوچھنا تھا کہ ایسا کیا ہو گیا ہے کہ اپنی بہادر پاکستانی فوج سے مایوس ہو کر نیا ہیرو تلاشنے میں لگ گئے ہیں؟ غالباً اس لیے کہ ہماری فوج تو دشمن سے لڑنا ہی بھول گئی ہے، اسے اپنے علاقے اور اپنی اکائیاں ہی فتح کرنے سے فرصت نہیں ملتی، ویسے بھی جو جرنیل کاروبار کرنے لگ جائیں تو وہ جنگ کے نقصانات کی بجائے کاروبار کے منافع کو ترجیح دیا کرتے ہیں۔ ایسے میں ان کو کوئی نہ کوئی چورن تو بیچنا ہے، چورن بکے گا نہیں تو یوٹیوب یا میڈیا کی دکان کیسے چلے گی؟ اس گروپ کے لوگ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع کو غزوۂ ہند کی شروعات قرار دے رہے ہیں اور یہ کہتے پھرتے ہیں کہ “جب کم پخے گا تو پاکستانی فوج وچ میں چھلانگ کڈ مارے گی اور دلی پر پرچم لہرا دے گی”۔ اوئے بدبختو اپنے پھیلڈ مارشل عیوب خان جو کام 1962 کی ہند چینی جنگ میں نہیں کر سکے وہ اب والے بھی نہیں کر سکیں گے، یہ جن کے اشارے پر چلتے ہیں اسے انکل سام کہتے ہیں۔ آج بھی اگر بھارت اور چین کے درمیان آج بھی اگر کوئی معرکہ پیش آ جائے تو امریکی اتحادی ہماری اسٹیبلشمنٹ کا کردار اب بھی وہی ہو گا جو پھیلڈ مارشل عیوب خان کی سربراہی میں 1962 میں ہوا تھا۔ میری یہ بات پلے سے باندھ لیں اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو ہمارے کاروبار کرنے والی جرنیلیہ بیانات تو خوب دے گی مگر بھارت کے خلاف امریکی اجازت کے بغیر انہوں نے لائن آف کنٹرول کے اس بار نہیں جانا۔ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن یہ تو کشمیر پہ بھارتی تسلط کو تسلیم کر چکے ہیں، آئندہ کوئی اچھا دانا نکل آئے تو کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن موجودہ سپہ سالاروں میں مجھے کوئی فاتح کشمیر و دلی نظر نہیں آتا۔جنگ کی خواہش رکھنے والو پہلے اپنے لڑنے والوں سے پوچھ لو جن کے پاس ایک ہفتے کا پٹرول ڈیزل نہیں، ایمونیشن نہیں اور جنگ کو جاری رکھنے کے لیے سرمایہ تک نہیں، اس لیے بہتر یہی ہو گا کہ اپنا چورن کہیں اور جا کر بیچو۔ یاد رہے کہ چین اب ماضی کا چین نہیں رہا، اب وہ سرمایہ دارانہ نظام کا اہم ترین کل پرزہ بن چکا ہے، سرمایہ دار کبھی اپنے سرمائے کو آگ نہیں لگاتا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ جہاں سرمایہ کاری کرتا ہے وہاں حالات خراب نہیں ہونے دیتا۔ چین خطے میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس کی کئی سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جنگ کی صورت میں خطرے میں پڑ جائے گی، اس لیے چین نہ تو یہ چاہے گا کہ اس کی بھارت سے جنگ ہو اور نہ وہ یہ چاہے گا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ ہو کیونکہ اس صورت میں اس کے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ جات کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائے گی۔ ایک برادرانہ مشورہ دے رہا ہوں کہ اپنا اپنا جنگی چورن بیچنے والی میڈیا کی دکانیں بند کر دیں ورنہ بہت جلد ان پر پابندی لگنے جا رہی ہے۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  9. #639
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 کے کاک پٹ وائس ریکارڈر غائب
    جیو اردو نیوز کی خبر کے مطابق "پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 کے کاک پٹ وائس/آڈیو ریکارڈر کا کور مل گیا ہے، جبکہ ریکارڈ غائب ہے"۔ یہ تو کسی کو بچانے کا گڑبر گھوٹالا لگتا ہے، بچانا کس کو ہو گا، اسی کو جو ایئرلائن کا انچارج ہے۔ حیرت ہے کہ پورا علاقہ فوج کے گھیرے میں ہے اور پھر بھی وائس ریکارڈر غائب ہے۔ بچا لو چنگچی کے پائلٹ کو اللہ نے جب انصاف کرنا ہو تو جنرل ضیا بھی نہیں بچا کرتا، تم اپنا زور لگا لو، غریب کے لیے ایک رب کافی ہے۔
    https://twitter.com/geonews_urdu/sta...17813218050055
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

  10. #640
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    1,932
    شکریہ
    9
    117 پیغامات میں 146 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    جنرل صاحب، آپ سے بہتر ہاری ہوئی جنگ کے نتائج کون جانتا ہے؟
    جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں، ہمارے طرح پھوکے فائر نہیں مارتے اور نہ ہی تقریر جھاڑتے ہیں۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ چین نے بغیر کوئی تقریر جھاڑے لداخ کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ غاصب بھارت نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے لداخ کا سٹیٹس بدلنا چاہا تو چین نے بھارتی فوجیوں کو علامتی طور پر گرفتار کر کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، 1962 میں بھی لداخ میں اکسائے چِن کے قریب کچھ اہم علاقوں پر قبضہ کیا تھا اور جنرل عیوب خان کو کہا تھا کہ "موقع اچھا ہے دوسری طرف سے پاکستان بھی اپنا کام دکھائے" مگر انکل سام کے کہنے پر ہمارے سپہ سالار سوئے رہے۔ ہمارے سپہ سالار 72 سالوں سے سو رہے ہیں، جنرل گریسی سے آج تک سبھی دسترخوانی جرنیل ہی نکلے۔ سپہ سالارانِ افواج ہوں یا ان کی لائی ہوئی حکومتیں ایک آدھ سالانہ تقریر یا آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کر دعا ہی کرتے ہیں کہ "یا اللہ تو انڈیا کو کشمیر سے نکال"۔ دعا سے کھیت میں گھسا ہوا کٹا نہیں نکلا کرتا تو اڑیل انڈین فوج کیسے نکلے گی؟ متنازعہ علاقے کا سٹیٹس بدلنے پر چین نے بھارت کو تو مزا چکھا دیا، لیکن ہم نے کیا کیا؟ دس ماہ قبل بھارت نےجب مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بدلا تو ہم احتجاجی طور پر ایک بار آدھے گھنٹے کے لیے دھوپ میں کھڑے ہو کر جہاد سے ہی دستبردار ہو گئے؟ کیوں شاید اس لیے کہ دھوپ تتی لگتی تھی۔ آہ جرنیل سیاسی حکومتوں کو بڑے طعنے دیا کرتے ہو، مگر کسی زمانے میں ایک وزیراعظم نے آہ کو جو آئینہ دکھایا تھا وہ آپ کو شاید نہیں یاد ہو گا لیکن مجھے یاد ہے کہ اپریل 1990 میں اس وقت کی پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے وزارت خارجہ کی طرف سے سینئر آرمی افسران کو سالانہ کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر اس وقت کے جرنیلوں کے چبھتے ہوئے سوالوں کا کیا جواب دیا تھا۔انہوں نےسولات کرنے والےآرمی چیف اسلم بیگ اور کور کمانڈر ملتان حمید گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا “آفیسرز! اب آ جائیں کشمیر پالیسی پر؛ میرے جنرل آپ لوگ ہیں، لنچ کے بعد وزیر اعظم ہاؤس آئیں اور کشمیر کی آزادی کا اپنا پلان بھی ساتھ لے آئیں۔ آپ کے منتخب وزیر اعظم کے طور پر میں آپ کی پشت پر کھڑی ہوں گی۔ ویسے بھی جنرل صاحب، آپ سے بہتر ہاری ہوئی جنگ کے نتائج کون جانتا ہے؟”۔ اربوں کا ڈیفنس بجٹ ڈکارنے والوں سے اتنا کہنا ہے کہ کچھ حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑتا ہے لیکن یہ اٹل حقیقت ہے کہ جو جرنیلیہ کاروبار چلانے لگے وہ زمینوں پر جائز و ناجائز قبضہ تو کر سکتی ہے لیکن پھر وہ دشمن سے نہیں لڑ سکتی۔
    میں ایک گنہگار مسلمان ہوں، میرے پلے ایک ہی سچ ہے کہ میں آقا و مولا
    امام الانبیاء، سید الانبیاء، خاتم الانبیاء محمدﷺ کی ختم نبوت پہ قائم و دائم ہوں

صفحہ 64 از 64 اوليناولين ... 1454626364

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University