صفحہ 70 از 70 اوليناولين ... 2060686970
نتائج کی نمائش 691 تا: 696 از: 696

موضوع: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

  1. #691
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    بے شک میرا رب آزماتا اور بے نقاب کر کے دنیا کے سامنے ذلیل کرتا ہے
    ساری زندگی دوسروں کے پیسے پر ایک ہسپتال اور اس کی آڑ میں اپنے اور بہنوں کے نام پر لاتعداد جائیدادیں بنا کر خود کو مہاتما کہلوانے والے کو میرے رب نے واقعی بے نقاب کر دیا ہے۔ قارئین آپ کو یاد ہو گا کہ الیکشن سے پہلے عمران کھان کا دعویٰ تھا کہ “پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں گا”۔ ملک پہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل پڑی تو پہلے سے کامیابی سے چلتے “بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام” کے تین ماہ کے پیسے روک کر اس کا نام بدل کر اسے “احساس پروگرام” کا نام دے کر ایک بار 12000 دینے کا اعلان کیا، اب وہ کتنے لوگوں کو ملے مجھے علم نہیں، لیکن اب کہتا پھرتا ہے “ہمارے حالات ایسے نہیں ہم ان کو پیسے کھلاتے رہیں، کتنے پیسے اور دیتے رہیں” جبکہ یہ خود مختلف حکومتوں اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اربوں روپے بٹورتا رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیو دیکھ لو کس کو پالتے رہے ہو اور جو اب قوم کے لیے کیسے عذاب بن گیا ہے، اسے قوم پہ مسلط کرنے والے ہم بھی ہیں، میں اپنے حصے کی اپنے رب سے معافی مانگتا ہوں، آپ بھی مانگئے، لیکن مجھے میرے رب کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جس نے اس جھوٹے منافق شخص کو اقتدار دے کر بے نقاب کیا ہے۔
    https://twitter.com/SardarAbdulRe16/...46620922597378
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  2. #692
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    عدالت سے حقائق چھپا کر فیصلہ لینا اور پھر جب گڑبڑ ہو جائے تو سارا گند عدالت پہ پھینکنے کا وقت ہوا چاہتا ہے
    پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق “رینڈم سیمپلنگ کی بنیاد پہ سمری تیاری کی گئی کہ لاہور میں کورونا کے سات لاکھ تک مریض ہو سکتے ہیں اس لیے کچھ عرصہ سخت لاک ڈاؤن کرنا چاہیۓ”۔ لیکن تب تک سپریم کورٹ کا کاروبار کھولنے کا فیصلہ آ گیا تو یہ سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آگے نہیں بھیجی، نہ ہی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ اب اگر کورونا پھیلا اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس مرض کا شکار ہوئے جو کہ ضرور ہوں گے تو حکومت نے نہایت سادگی سے کہہ دینا ہے کہ “دیکھیں جی ہم نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایسا ہے”۔ چیف جسٹس گلزار احمد صاحب آزما لیجیۓ گا، اب جرم آپ کے نام اور کریڈٹ حکومت کے نام ہو گا۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  3. #693
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    کے پی کے پولیس نے شیرو کہلائے جانے کا نوٹیفیکیشن ماننے سے انکار کر دیا، شدید احتجاج پر نوٹیفیکیشن معطل ہو گیا
    عوام اور خاص کر خیر پختوانخوا پولیس کے جانب سے شدید احتجاج کے بعد کے پی کے حکومت نے پولیس ملازمین کو “شیرو” نامی کتے سے ملانے والا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ اب دیکھتے ہیں کورونا ٹائیگر فورس والوں کی غیرت کب جاگتی ہے کیونکہ وہ بھی عمران کھان کے ایک کتے “ٹائیگر”کے نام پر بنائی گئی فورس ہے۔
    نیچے دیئے گئے لنک میں پولیس ملازمین کو شیرو کہہ کر پکارنے اور اس نوٹیفیکیشن کی منسوخی کے لیٹرز کے لنک دیکھے جا سکتے ہیں۔
    https://twitter.com/tariqafaq/status...17326460702726
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  4. #694
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    نااہلی کا تماشا ہے ذرا دھوم سے نکلے
    اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ عمران کھان نیازی کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستانی قوم کو مسلسل گمراہ کرتا آیا ہے اب تو قوم کا ایک بڑا طبقہ نقصانات کو دیکھ کر ببانگ دھل کہہ رہا ہے کہ یہ شخص کورونا کو ملک میں لانے کا مجرم اور کورونا کے آڑ میں اپنی حکومت کو دوام دینے کی گھناؤنی سازش کر چکا ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا کورونا معمولی فلو ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا گرمیاں ہوتے ہی ٹھیک ہو جائے گا۔
    ٭کبھی کہتا تھا اس کا اثر صرف 50 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہوتا ہے۔
    ٭کبھی کہتا ہے یہ جوانوں کو بھی لگتا ہے، جس نے کہا کہ بوڑھوں کو لگتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا پاکستان میں اس کا پھیلاؤ کم ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا کورونا کی وبا شدید ہو گئی ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا بار بار ہاتھ دھوئیں۔
    ٭کبھی کہتا تھا ماسک پہنے رہا کریں۔
    ٭کبھی کہتا تھا زیادہ ماسک پہننے سے قوتِ مدافعت کتم ہو جاتی ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا کورونا جان لیوا نہیں، خطرناک ہے
    ٭کبھی کہتا تھا کورونا جان لیوا ہے۔
    ٭کبھی کہتا تھا کرونا کی دوا/ویکسین بنی ہی نہیں
    ٭کبھی کہتا تھا ہم کرونا کی دوا ایکسپورٹ کر رہے ہیں
    ٭کبھی کہتا تھا گھروں میں رہ کر ہی بچاؤ کیا جا سکتا ہے۔
    ٭اب کہتا ہے کورونا کے ساتھ جینا مرنا پڑے گا کیونکہ یہ سالوں تک چلے گا۔
    ٭اب کہتا پھر رہا ہے کہ ابھی وائرس اور پھیلی گی جس کے نتیجے میں اموات اور زیادہ بڑھیں گی۔
    آج کی عمران کھان کی بے تکی تقریر کا خلاصہ یہی ہے کہ؛
    ٭عوام کو صاف صاف بتا دیا گیا ہے کہ جو اس وبا سے خود بچ سکتا ہے وہ بچ جائے
    ٭حکومت اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتی
    ٭کورونا کے بارے میں حکومت سے کوئی نہ پوچھے کہ کیا ہوا،
    ٭کیوں ہوا اور
    ٭کیسے ہوا
    ٭آج کے بعد کورونا سے نمٹنے کی ذمہ داری عوام کی ہے، حکمرانوں کی نہیں
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  5. #695
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    نیب کو یکطرفہ احتساب کو ڈرامہ نہیں کرنا چاہیے
    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔
    نیب کو چاہیے کہ آصف زرداری کو بھی گرفتار کریں۔
    اس کے علاوہ بھی اگر کوئی مقدس گائے ہے تو اسے بھی پکڑ کر اندر کر دیں، لیکن اگر نیب میں ہمت ہے تو پی ٹی آئی کے خلاف بھی کیسز کی شروعات کر کے طلبیاں اور گرفتاریاں کرے، ہمیں اس پہ کوئی اعتراض نہیں، جنہاں کھاہدیاں گاجراں انہاں دے ٹِڈ پِیڑ، لیکن نیب کو یکطرفہ احتساب کو ڈرامہ نہیں کرنا چاہیے۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  6. #696
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,595
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی کمیابی تبدیلی سرکار کی نااہلی کا ایک اور نمونہ
    حکومتی کارکردگی کا سیاہ کارنامہ ملاحظہ کیجیۓ کہ ایک طرف اعلان کیا جاتا ہے کہ “ملک میں پٹرول کی قیمت کم کی جاتی ہے اور ساتھ ہی پٹرولیم لیوی بڑھا کر قیمت کی کمی کا نقصان پورا کر لیا جاتا ہے”۔ دوسری طرف حکومت نے اعلان تو کر دیا لیکن یہ جاننے کی کوشش تک نہیں کہ آیا ملکی ضرورت کے مطابق پٹرول یا ڈیزل وافر مقدار میں ملک میں موجود بھی ہے یا نہیں؟ اب جبکہ ملک میں پٹرول کی کمی واقع ہو چکی ہے تو ایسے اعلان کا کیا فائدہ جس سے عوام مستفید نہ ہوسکے۔ پٹرول کی کمیابی کے بعد دو ہفتوں تک تو پٹرول پمپ والے کمینگی کریں گے اور اس پورا عرصہ نالائق حکومت زبانی جمع خرچ کر کے ڈنگ ٹپائے گی اور نتیجہ یہ ہو گا کہ پٹرول کی کمی کا عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکے گا۔ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی آج جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جس کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو خط لکھا ہے۔ خط میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ “اوگرا ریگولیٹر ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کرے، اوگرا ملک میں تیل کا بحران پیدا ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے”۔ پیٹرولیم ڈویژن نے جولائی کے آغاز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور ذخیرہ اندوزی جیسی مشکلات کا سامنا ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ “آنے والے کچھ وقت میں ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کمپنیوں کو مقررہ مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھنے کا پابند بنایا جائے، کمپنیوں کے ڈپوز ٹرمینلز ریٹیل آوٹ لیٹس میں ذخائر کا جائرہ لیا جائے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ملک میں تیل کا 20 روز کا سٹاک یقینی بنائیں، اوگرا کمپنیوں کے آئل ڈپوز کی چیکنگ کے لئے ٹیمیں مقرر کرے”۔ جبکہ یہ کام پہلے سے کرنے والے تھے، جب مال سستا ہوتا ہے تو گاہک زیادہ ہوتے ہیں اور خریداری بھی زیادہ ہوتی ہے اس سے لازمی طور پر سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا فرق بڑھتا ہے لیکن نااہل حکومت نے اعلان کی حد تو کر دکھایا لیکن باقی معاملات میں فیل ہو گئی۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

صفحہ 70 از 70 اوليناولين ... 2060686970

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University