صفحہ 19 از 26 اوليناولين ... 91718192021 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 181 تا: 190 از: 254

موضوع: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

  1. #181
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    خود بھی کھاؤ ہمیں بھی کھلاؤ اور غربت مکاؤ
    شفیع نقی جامی کہتے ہیں "خرابی پٹرول سستا کرنے سے نہیں بلکہ پیٹرول کی امپورٹ کا ٹھیکہ PSO سے لے کر سلیکٹڈ کے دوست ندیم بابر کی کمپنی ہیسکول کو دینے سے ہوئی.جس نے مارکیٹ میں صرف ٪25 پٹرول دیا اور باقی ٪75 سٹاک کر لیا"۔ شفیع نقی جامی صاحب 72سالوں میں پہلی بار مافیاز کو حکومتی سرپرستی میں کھلم کھلا مال لوٹ مار کی اجازت دے دی گئی ہے کہ رج کے لوٹو اور لوٹ کے مال سے جگا ٹیکس دو، یعنی خود بھی کھاؤ ہمیں بھی کھلاؤ اور غربت مکاؤ۔ مافیا اور اس کے پروردہ باہمی ملی بھگت سے اربوں کھربوں کے ڈاکے مارتے ہیں، مافیا ٹیکس ادا نہیں کرتا لیکن حکومت کو غنڈہ ٹیکس دیتا ہے یوں ڈاکے کی رقم آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔ کچھ دنوں بعد نیا محاذ کھول لیا جاتا ہے اور نئے ڈاکے کی پلاننگ شروع کر دیتے ہیں۔ کبھی چینی، کبھی گندم، کبھی آٹا، کبھی ادویات، کبھی حفاظتی کٹس اور اب پیٹرولیم مصنوعات۔ بات یہیں نہیں رکے گی سیمنٹ، گیس اور بجلی کے بارے نوٹس لے لیا گیا ہے اور ماشاءاللہ جس جس کے بارے نوٹس لیا جاتا ہے وہ یا تو مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے یا اس کی قیمت میں ٪25 تا ٪125 اضافہ تو کہیں گیا ہی نہیں، عوام بس تیاری کر رکھیں آپ کو ذبح کرنے کی پوری تیاری کی جا رہی ہے۔ سلیکٹر کیا، سلیکٹڈ کیا اور مافیا کیا، سبھی اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہیں جو نہ صرف ڈاکے مارنے کی اجازت دیتے ہیں بلکہ ہر گھڑبڑ گھوٹالے کو مل کر پوری طرح دبانےمیں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔
    https://twitter.com/ShafiNaqiJamie/s...37563599536129
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  2. #182
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    مالی سال 2020/2021 کا بجٹ منظور مگر حکومتی عددی برتری میں نمایاں کمی
    قومی اسمبلی نے مالی سال 2020/2021 کے بجٹ کی حتمی منظوری دے دی ہے، بجٹ منظوری کے وقت آج ایوان میں حکومت کے صرف 160 ممبران جبکہ اپوزیشن کے 119 ارکان موجود تھے۔ سوال یہ نہیں کہ بجٹ منظور ہو گیا بلکہ اب سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ ایوان میں حکومتی اتحاد کے صرف 160 ممبران کیوں موجود تھے؟ ان کے باقی اراکین اسمبلی کہاں گئے؟ حکومت کو ایوان میں سادہ برتری کے لیے 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں باقی 12 ارکان کہاں گئے؟۔ یہ سوال آنے والے دنوں میں ضرور اٹھے گا اور اس کے سیاسی طور پر مضر اثرات سامنے آئیں گے۔حکومت مالی سال 2020/2021 کا بجٹ تو منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی مگر حکومتی عددی برتری میں نمایاں کمی کا آنے والے دنوں میں سوال گونجتا رہے گا۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  3. #183
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    فرق جان کے جیؤ
    ٭سعودی عرب میں کورونا وبا کے کنٹرول کے باوجود حفاظتی اقدامات کے تحت اس سال حج محدود کر دیا گیا ہے،
    صرف سعودیہ میں موجود افراد ہی اس سال حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔
    ٭لیکن پاکستان کی آ کورونا عوام کو مار سرکار نے کورونا کی بے قابو وبا کے باوجود پاکستان میں کانے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے انتظامات ہو رہے ہیں
    اوربھارت کو دو بار کرتارپور بارڈر کو کھولنے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  4. #184
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    عمران خان نے کہا تھا کہ "وہ GDP بڑھائے گا"۔
    ہنڑ سمجھ آئی کہ GDP کا کیا مطبل ہے؛
    گیس(G)
    ڈیزل(D)
    پٹرول(P)
    کی بات کر رہا تھا
    پٹرول اور ڈیزل تو 100 کا ہندسہ کراس کر گیا۔
    ایل پی جی کا سلنڈر 200 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
    گیس اور بجلی سب کا نوٹس لے لیا گیا ہے
    بچ سکتے ہو تو بچو۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  5. #185
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    کبھی نہیں کہا کہ میری کرسی بڑی مضبوط ہے؛ نااہل خان
    نااہل ترین چندے کھان نیازی کی جانب سے یہ کہنا کہ "مائنس ون ہونے کے بعد بھی کوئی اپوزیشن کو نہیں چھوڑے گا"۔ کل کی نسبت آج کچھ اور کہا کہ"کبھی نہیں کہا کہ میری کرسی بڑی مضبوط ہے، کوئی کرسی مضبوط نہں ہوتی، آج ہیں کل نہیں ہوں گے"۔موصوف کی آج کی تقریر سے ظاہر تھا کہ دوسروں کو گھبرانا نہیں ہے کہنے والے کے اپنے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے بلکہ شروع ہو گیا ہے۔ مہاتما تقریر جھاڑ خان کا یہ کہنا کہ "پارلیمینٹیرینز کو کہوں گا کہ کبھی بھی کرسی/عہدہ چھننے کی فکر نہ کریں، صرف اپنے نظریہ کو کبھی نہ چھوڑیں"، اللہ اللہ یہ کہہ کون رہا ہے؟ وہ جس نے پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران پارٹی اور پارٹی ممبران کی بجائے اے ٹی ایم اور مافیاز کی کھلم کھلا سرپرستی کی، اربوں کے فائدے پہنچائے اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔ آج عمران خان کی طرف سے اپوزیشن کے چیدہ چیدہ لیڈروں کے خالف حقارت آمیز انداز میں بیان دینے سے واضح ہو گیا ہے کہ کھسیانا بلا اب پنجے مارنے پر آ گیا ہے، اور اب اس کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا۔ تبدیلی سر کار کی اجتماعی چیخیں بتا رہی ہیں کہ چندے کھان نیازی مائنس ہونے جا رہا ہے۔
    جی کا جانا ٹھہر گیا صبح گیا یا شام گیا
    کب جائے گا یہ کلیئر نہیں لیکن آج عمران خان، چیدہ چیدہ وزراء اور ان کے سوشل میڈیا کے بیانات سنیں تو لگتا ہے حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اسے لیے وہ تڑیاں لگانے پر اتر آئے ہیں اور کہتے پھرتے ہیں کہ؛
    ٭"عمران خان مائنس ہوا تو جمہوریت بھی مائنس ہو گی"؛ علی محمد خان
    ٭"عمران کو مائنس کرنے کروانے والے سن لیں ہم سڑکوں پر ہوں گے"۔
    ٭"اگر عمران خان کو ہٹایا گیا تو پورا سسٹم جائے گا"۔
    مذکورہ بالا چند بیانات پڑھ لیں تو آپ کے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوں گے جیسے؛
    ٭کیا وزیراعظم عمران خان مائنس ہونے جا رہے ہیں؟
    ٭کیا حکومت کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہو چکے ہیں؟
    ٭کیا اسٹیبلشمنٹ اب کوئی نیا مہرہ لائے گی؟
    ٭کیا پی ٹی آئی میں عمران خان کے خلاف بغاوت شروع ہو چکی؟
    ٭اس بغاوت کو کون لیڈ کر رہا ہے؟
    ٭کیا متحدہ اپوزیشن فیصلہ کن موو کے لیے تیار ہے؟
    ان میں سے کئی سوالوں کا جواب ہاں اور ناں یا ممکن ہے میں ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے وقت چاہیے ہو گا۔
    اس ساری کہانی سے عمران کو یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ جو گڑھا وہ دوسروں کے لیے کھود رہا تھا، آج وہ خود اس میں گر رہا ہے۔ بے شک سمجھداروں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ میں نے ایک 80 سالہ غیر جانبدار سیاسی بابے سے موجودہ حالات بارے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ "بیٹا جی اس تقریر سے یہ سمجھا جائے کہ عمران خان کو بتا دیا گیا ہے کہ حالات کو سنبھالو وگرنہ کچھ بھی ہوا سکتا ہے، وہ مائنس ون فارمولے پر راضی ہوں یا نہ ہوں اسے کون دیکھتا ہے؟لیکن مجھے آج کی تقریر نے بتا دیا ہے کہ اب ان کے پاس زیادہ وقت باقی نہیں بچا ہے"۔ ایک مصرعے میں بات ختم کروں گا کہ؛
    میں اہم تھا یہی وہم تھا
    مجھے ذاتی طور پر خوشی ہے کہ سی پیک کے خلاف خفیہ ایجنڈے والے فیل ہو رہے ہیں۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  6. #186
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    یورپی یونین نے پی آئی اے کی آپریشن پر 6 ماہ کی پابندی لگا دی
    یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی AESA نے پی آئی اے کے یورپین فضائی آپریشن کا اجازت نامہ معطل کرتے ہوئے 6 ماہ کی پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد پی آئی اے کی پروازیں یورپ میں کسی جگہ لینڈ نہیں کر پائیں گی۔۔ جعلی ڈگری والے وزیر ہوابازی اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قومی ایئرلائن یورپ اور یو اے ای سے فارغ کر دی گئی، اب سارا بزنس اب دوسری ائیر لائنس کو جائے گا اور پی آئی اے کا جنازہ نکل جائے گا، انا للہ و انا الیہ راجعون وزیر ہوا بازی آپ کو بہت مبارک ہو آپ نے پی آئی اے کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے، ہن دب دئیو مردہ بو چھڈن لگ پیئا اے۔ کوئی مانے یا نہ مانے مجھے یقین ہے کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے بڑی پلاننگ کے تحت یہ بیان دلوایا گیا ہے، پاکستان سٹیل ملز کے بعد اب پی آئی اے سے جان چھڑا کر اسے اونے پونے بیچ کر رقم کھری کی جائے گی، اس کی قیمتی زمین پر نظریں گاڑے بیٹھی جرنیلیہ اور بلڈرز مافیا اب پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی اے کی قیمتی زمین کو ہڑپ کرے گی اور ساتھ ساتھ ان دو سفید ہاتھیوں سے پیچھا چھڑوائے گی۔
    https://twitter.com/Kamran_Yousaf/st...62298808692737
    https://www.pakistantoday.com.pk/202...-for-6-months/
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  7. #187
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    پی آئی اے کی یورپ کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سی اے اے برطانیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پروازیں یورپیین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں معطل کی گئی ہیں۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  8. #188
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    کیا کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کر سکتے تم؟
    وزیرِ قلابازی اور وزیرِ ہوابازی نے کامیابی سے پی آئی اے پر پابندی لگوائی
    پی آئی اے سے جان چھڑانا ہی تھی تو اسے بدنام کیوں کیا گیا؟
    اب تو ائرلائن کی بدنامی کی وجہ سے اسے کباڑیوں کے داموں بیچا جائے گا۔
    سب کی ملی بھگت سے پی آئی اے کا انجینئرڈ ڈیفالٹ کروایا گیا ہے۔
    غالباً کسی پیارے کو دلوانے کے بہانے اسے بدنام کر کے اس کی قیمت گرائی جا رہی ہے تاکہ اونے پونے داموں بیچا جا سکے۔
    پی ائی اے کے نیو یارک، پیرس اور لندن سمیت فارن ایسٹس ذلفی بخاری اور انیل مسرت جیسے اے ٹی ایمز کو اونے پونے میں بیچ کر احسان اتارا جائے گا۔
    مجھے تو یہی لگتا ہے کہ یہ ساری سوچی سمجھی سازش تھی کہ کسی طرح پی آئی اے سے جان چھڑائی جائے
    اور اسے کسی اپنے کو دے کر اس کا پیٹ بھرا جائے گا۔ خریدار کی آسانی کے لیے سودے سے پہلے بہت سا عملہ نکال دیں گے۔
    اصولاً ہونا تو یہ چاہیے پی ائی اے کے نالائق چئیرمین کو اس ناکامی پر فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے،
    لیکن ایسا ہو گا نہیں، زیادہ سے زیادہ یہ ہونا ہے کہ انہوں نے اپنا بھنگ پوسڑا اٹھانا ہے اور جہاں سے آئے تھے وہاں لوٹ جانا ہے، اللہ اللہ خیر صلہ
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  9. #189
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    Fact check حقائق جان کے جیو
    2019/2020 فنانس بل/بجٹ کے حق میں 176 ووٹ پڑے تھے
    اور اس مرتبہ ایوان میں 160حکومتی اتحادی نمبر یہ بتا رہے تھے کہ "سب اچھا نہیں ہے"۔
    یاد رہے اگر یہ حکومت کے خلاد عدم اعتماد یا حکومت کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کی تحریک ہوتی تو
    وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو بیٹھتے کیونکہ اس کے لیے ہر صورت میں 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
    جو کہا کرتا تھا "میرے پاکستانیو! آپ نے گھبرانا نہیں ہے"؛
    اس کے چہرے پہ لکھا تھا کہ اس کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے
    حقائق جان کے جیو۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  10. #190
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,687
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    نوٹس اور چیک کا کمال؛ پٹرول کے بعد سیمنٹ کی بھی اونچی چھلانگ
    سیمنٹ، گیس اور بجلی کی مد میں اضافے کے بارے میںوارننگ دی تھی ناں کہ تیاری کر لو، اب سیمنٹ بم پھوڑ دیا گیا اور سیمنٹ بیگ کی قیمتوں میں 40 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایسا کیوں ہوا جی چلیں بتاتا چلوں کہ چند دن پہلے سیمنٹ انڈسٹری کے ایک بہت بڑے نام نے سیمنٹ انڈسٹری کی طرف سے عمران کو بڑی لاگت کا چیک پیش کیا تھا، اس چیک نے اپنا جادو دکھا دیا امید ہے آپ کو اس ہاضمے کی پھکی سے کافی آرام ہوا ہو گا۔ یہ کرنے والا کون ہے؟وہی عمران خان جس نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی جو صر صر عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کاغذی کاروائی کے طور پر سیمنٹ سستا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ ہوا کہ قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ اس پر چند دن پہلے ہی پاکٹ مار خان نے سیمنٹ کی قیمتوں کا نوٹس لیا تھا؟ نوٹس کا کمال تھا کہ ادھر سہمنٹ انڈسٹری نے چیک دیا اور ادھر سیمنٹ کی قیمت میں 40 روپے فی بوری کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔چلو جی کپیتان نے دیہاڑی لگا لی، اب دیکھیں سیمنٹ سیمنٹ ڈیلرز اس پر کتنے کی دیہاڑی لگاتے ہیں؟ کسی اور نے بھی کچھ کمانا ہو تو عمران سے رابطہ کر کے ایک بڑی رقم کا چیک دے دیں، کام ہو جائے گا۔
    https://www.dailyqudrat.pk/899838/
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

صفحہ 19 از 26 اوليناولين ... 91718192021 ... آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University