صفحہ 23 از 23 اوليناولين ... 13212223
نتائج کی نمائش 221 تا: 230 از: 230

موضوع: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

  1. #221
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    مونس الہیٰ کہتے ہیں "پیمرا کی جانب سے چینل 24 کی بندش اور آج اس کے صحافیوں پر اسلام آباد میں فائرنگ اور پتھراؤ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
    صحافی اپنے روزگار کے لیے پر امن احتجاج کر رہے تھے جبکہ ان سے تخریب کاروں کی طرح کا سلوک روا رکھنا ناقابل فہم ہے"۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  2. #222
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    ایک باغی جاوید ہاشمی کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف للکار
    یہ جانتے ہوئے بھی کہ جو پاکستان میں حق سچ کی بات کرے جو اسٹیبلشمنٹ کی منشاء کے خلاف ہو تو ایسے شخص کا انجام کیا ہو گا؟ اسے غائب کر کے، تشدد کر کے مار کر اس کے گلے میں غداری کا سرٹیفیکیٹ لٹکا کر لاش کو کسی کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا جائے گا۔ لیکن اپنا انجام جانتے ہوئے بھی باغی سچ کہنے سے باز نہیں آیا، باغی جاوید ہاشمی کی للکار سنو جو کہہ رہا ہے کہ "عسکری قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، تم اقتدار اعلیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر حکومت کر رہے ہو، نہ اس ملک کو تم نے بنایا یے نہ تم چلا سکتے ہو۔ ان لوگوں کی تنخواہ بھارت اور امریکہ کے جرنیلوں سے زیادہ ہے، تم چوریاں کرتے ہو اور جب پوچھا جائے تو کہتے ہیں 'ہمارا احتساب مت کرو'، کیوں نہ کریں اگر ہمارا احتساب ہو سکتا ہے تو تمہارا کیوں نہیں کریں؟"۔ چند دن پہلے بھی جاوید ہاشمی نے سچ کہا تھا کہ "اسٹیبلشمنٹ(جرنیلیہ نے چندے کھان) نے نیازی دور حکومت میں اپنےآپ کو اتنا ذلیل کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے"۔ واقعی جو سیاستدان کسی کا 'کانا' نہیں ہوتا اور جسے عوام کا درد ہو، وطن سے محبت ہو وہ جاوید ہاشمی کی طرح للکار کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ کہنے سے نہیں ٹلتا۔ کل NDMA کے چئیرمین جنرل افضل کی پریس کانفرنس کے جواب میں جاوید ہاشمی نے ان سمیت سبھی جرنیلیہ کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی ہے۔ جاوید ہاشمی کی مکمل وڈیو دیکھیں؛
    https://www.youtube.com/watch?v=VTeqBSImff8
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  3. #223
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آگے نجانے کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا
    حکومتی حوالدار دانشور چوہدری گاما بھی بزدار پر پھٹ پڑے؛
    "رب العالمين کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تین کروڑ کے عوض ڈپٹی کمشنر تعینات ہو رہے ہیں"۔
    یاد رہے کہ یہ دونوں حضرات حکومت کے صف اول کے ہڈی خور ہیں۔گاماں گیساں والا خود بول رہا ہے کہ "ہم عمران خان کے لیے جانبداری کر رہے ہیں"۔
    واہ، کیا کتورا صحافت ہے، اعلانیہ جانبداری؟ دوسرا صابر شاپر تو اعلانیہ کہہ چکا ہے کہ ؛
    "اگر خبر کو ٹوئسٹ کر کے قوم کا فائدہ ہوتا ہے تو ایسا کرنا چاہیے"۔ اب یہ کون طے کرے گا کے قوم کا فائدہ کس میں ہے؟
    https://twitter.com/CivilSupermacy/s...82284777041921
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  4. #224
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    Ptdcکے بعد اب کی بار زرعی ترقیاتی بنک adbp نشانے پر
    زرعی ترقیاتی بنک آف پاکستان کی خراب کارکردگی کے پیشِ نظر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے adbp کے صدر کو طلب کر لیا۔ اپنی گردن بچانے کے لیے بنک انتظامیہ نے قائمہ کمیٹی کے لیے بریفنگ/رپورٹ تیار کر لی، بنک کی خراب کارکردگی کا سارا ملبہ ملازمین پر ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اندر کی خبریں ہیں کہ پی ٹی ڈی سی کے بعد adbp میں بھی ملازمتوں میں چھانٹی ہونے جا رہی ہے۔ زرعی ترقیاتی بنک آف پاکستان کیوں دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اسے سمجھنے کے لیے یہ سمجھنا ہو گا کہ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ جہانگیر ترین نے معاف کروایا ہے، لسٹ میں پہلا نمبر jkt کا ہے اور دوسرے قرضے معاف کروانے والوں میں چودھری پرویز الہیٰ ہیں۔ حکومتی مچانوں پہ بیٹھی اشرافیہ ہی بنک آف پنجاب اور زرعی ترقیاتی بنک کے اصل قاتل ہیں۔ مجھے یاد ہے ایک پروگرام میں اویس لغاری نے کہا تھا کہ "ماضی میں گندم اگانے کا 20 سے 21 ہزار روپے فی ایکڑ کا خرچہ ہوتا تھا، آج وہی خرچہ 33 ہزار فی ایکڑ ہو چکا ہے۔ غریب کاشتکار اس کو کیسے پورا کرے گا؟ اور اگر اسے زرعی ترقیاتی بنک قرضہ دے بھی دے تو سود کیسے ادا کرے گا؟ جس کی شرح ٪16 تا ٪17 ہے"۔ اس کا مطلب ہوا ہوا کہ کاشتکار مجبور ہو کر اپنی زمینیں اونے پونے مافیا کو بیچے گا، جن کی زمینوں میں پچھلے 20 سال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جن میں جہانگیر ترین، مخدوم خسرو بختیار و برادران وغیرہ شامل ہیں۔ زرعی ترقیاتی بنک کی کرپٹ انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی من مرضی سے لیے گئے فیصلوں کی بنیاد پر نہ صرف ادارے کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ اس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ قوم اس سوچ میں ہے کہ چندے کھان نیازی کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ تھا یا ایک کروڑ نوکریاں چھیننے کا؟
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  5. #225
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    پاکستان بار کونسل نے FBR کے نئے چیئرمین کی تقرری حکومت کی بدنیتی قرار دے دی
    پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق؛
    ۱- FBR کے چیرمین ایف بی آر کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار اور مذمت
    ۲۔فائز عیسیٰ کیس کی انکوائری پر اثرانداز ہونے کی کوشش اور توہین عدالت ہے۔
    ۳۔جاوید غنی کو ہٹا کر گریڈ 22 کا افسر لگایا جائے ورنہ انکوائری رپورٹ مسترد اور اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
    https://twitter.com/NakarKhana/statu...62930950213632
    https://twitter.com/MianIftikharHus/...81928978681858
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  6. #226
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا
    لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔
    حکومت کے خلاف ایسے اقدام پر قانونی چارہ جوئی کی جاۓ گی۔
    عدالتی احکامات کے باوجود 24 نیوز چینل ابھی تک کیبل پر بحال نہیں ہوا ہے۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  7. #227
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    کیا کسی کوئی(بے نام) کی دی ہوئی نام نہاد JIT رپورٹ JIT کہلا سکتی ہے؟
    علی زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "انہیں عزیر بلوچ سمیت پانچ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹس "کوئی" ان کے گھر پر لفافے میں دے گیا تھا۔ جنوری 2017 میں اپنے اہل خانہ کو بیرونِ ملک چھوڑ کر آیا تو گھر پہنچنے پر چوکیدار نے ایک لفافہ پکڑا دیا۔ اس لفافے میں پانچ جے آئی ٹیز تھیں۔ ان میں تین جے آئی ٹی رپورٹس عزیر بلوچ جب کہ دو نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں"۔اس پہ کسی ٹویٹر صارف نے کیا خوب کہا ہے کہ "کوئی علی زیدی کے گھر سیاسی زکوٰة(JIT) کا لفافہ دے گیا تھا اور انہوں نے یہ سیاسی زکوٰۃ آگے مستحقین میں بانٹ دی"۔
    میں یہ نہیں کہتا کہ سندھ حکومت مجرم یا ملزم نہیں، لیکن ان کی جاری کردہ رپورٹ کی ایک سرکاری حیثیت ہے جبکہ ایک انجان کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ جس پر کئی دستخط بھی موجود نہیں اس کی حیثیت تو بہرحال مشکوک ہے اور ایک مشکوک رپورٹ کو اسمبلی فلور پر لہرا کر کسی پر الزام لگانا بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔ جس شخص (ذوالفقار مرزا) نے عزیر بلوچ کو گینگسٹر بنایا اس کے بارے میں علی زیدی کہتے ہیں کہ "ذوالفقار مرزا ان کے ہیرو ہیں"۔
    https://dour21.global.ssl.fastly.net...0/5494305.html
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  8. #228
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    تبدیلی سرکار کے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے نظر انداز کیے جانے پر مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا
    ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے نظر انداز کیے جانے پر مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کہ "مجھے دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں بیوروکریسی نے قبضہ کر لیا ہے، جنہوں نے سیاسی لوگوں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ عمران خان کے ذہن میں بیٹھا ہوا ہے کہ جو سیاستدان ہے وہ کوئی قبضہ گروپ ہے یا مافیا کا سرپرست ہے حالانکہ ایسی بات نہیں ہے۔ خان صاحب کے مشیر ہیں یا ان کے ارد گرد چمچے ہیں یہ میں آپ کو آج کہہ رہا ہوں کہ ان میں سے آدھے تو اس رات کو بھاگ جائیں گے جس دن خان صاحب کی حکومت جائے گی اور آدھے تو خان صاحب کا ٹکٹ بھی نہیں لیں گے، رہ جا کے ہم نے رہ جانا ہے ہمارے پاس یہی چوائس ہے کہ یا تو میں عمران خان کو ووٹ دیں یا دوسری چوائس یہ ہے کہ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں، جس طرح ہماری تذلیل ہو رہی ہے میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں"۔
    https://twitter.com/TahirMughalPml1/...28042600611841
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  9. #229
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    لفافہ سیاستدان علی زیدی کو لفافے میں JIT'S ہوں تو کیا کہیں؟ گارڈ کو کوئی لفافہ دے گیا جس میں جے آئی ٹیز کا اچار تھا کہ بانٹ دو
    بونگے کو خوش کرنے کے لیے ہانگے علی زیدی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو پڑھے بغیر پریس کانفرنس ٹھوک دی ہے۔ یہ بات تو بالکل طے ہے کہ علی زیدی کے پاس موجود JIT رپورٹ کسی سرکاری ذرائع سے نہیں آئی۔ خواجے کا گواہ ڈڈو عامر لیاقت کہتا ہے کہ "علی زیدی نے JIT رپورٹ ہائی کورٹ سے حاصل کی ہے"، جبکہ علی زیدی کے مطابق "اس کے گارڈ کو کوئی دے کر گیا ہے"۔ یہ اس ملک کا وزیر ہے جسے یہ نہیں معلوم کی ایسی دستاویز پیش کیے جانے کے قابل ہے یا نہیں؟۔ کل شاہزیب خانزادہ نے علی زیدی کی ستھن اتار کر ایسا ننگا کیا کہ موصوف کہنے پر مجبور ہو گئے کہ "آپ تو میرا ہی ٹرائل کر رہے ہیں"۔ جلدبازی میں جے آئی ٹی کا گند اچھالنے والا معاملہ تحریک انصاف کے گلے پڑ جانا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اب عدالت سب کو بلا لے تو لفافے والے اور لفافے دینے والے دونوں گندے ہوں گے۔
    https://twitter.com/FACTURALOS/statu...16333476143106
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  10. #230
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,635
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    سعید غنی نے علی زیدی کا ٭٭٭٭ اتار کر کھمبے پر ٹانگ دیا
    سعید غنی نے علی زیدی کا کچھا اتار کر کھمبے پر ٹانگ دیا کہتے ہیں "امریکا میں شوکت خانم کے لیے چندہ اکٹھا ہوا جس میں سے کے 3 ملین ڈالر نکلوائے جو علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹس میں ڈلوائے۔ اس سے صرف یہ پوچھ لیں اس سے یہ پیسے کس نے نکلوائے، یہ اسے جھٹلا دے پھر میں اگلی بات کروں گا۔ یہ سب کچھ ہوا ہے عمران خان کی فیملی میں سے کسی فرد نے اس سے پیسے نکلوائے جو یہ ہڑپ کرنے کے چکر میں تھا"۔ یہی نہیں بلکہ سعید غنی نے پی ٹی آئی کی قیادت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ؛ "حیرت کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک ایسے گروہ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لیاری میں پیپلز پارٹی کے کئی کارکن اور عہد یدار شہید ہوئے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ علی زیدی، عمران اسماعیل اور عارف علوی نے تین رکنی کمیٹی بنوائی جو پیپلز امن کمیٹی کے لوگوں سے جا کر ملتی تھی، جب یہ کراچی میں دھرنا دے رہے تھے تو امن کمیٹی کے لوگ ان کے ساتھ سٹیج پر بیٹھتے تھے"۔https://twitter.com/HardTalkPk/statu...22596578594818
    https://twitter.com/Abbasi20566201/s...08048114700288

    https://twitter.com/NawazLucky/statu...14251465572352
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

صفحہ 23 از 23 اوليناولين ... 13212223

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University