صفحہ 26 از 26 اوليناولين ... 16242526
نتائج کی نمائش 251 تا: 257 از: 257

موضوع: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

  1. #251
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویکھ لو تبدیلی لانڈری سروس دے رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو کس طرح استادی سے جعلی ڈگری کیس میں بچایا جبکہ غلام سرور خان کے خلاف جب جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں کیس بالکل تیار تھا۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے غلام سرور خان کے حق میں مکمل یو ٹرن لے کر کیس ختم کر دینے کی سفارش کر دی اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے کر ان کی بریت کا موقع فراہم کر دیا۔، اب تو کوئی شک نہیں رہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے یہ بالکل ایک بندوبستی فیصلہ دیا ہے حالانکہ پنجاب فورنسک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں ڈپلومے اور ڈگری میں جعلسازیوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ اگر اسے چندے کھان نیازی کا بلاامتیاز احتساب کہتے ہیں تو کہتے رہیں، سب چور، اچکے اور اٹھائی گیری ہیں جو قانون کو موم کی ناک سمجھ کر ملک کی سوا ستیاناس مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔
    https://jang.com.pk/news/795283
    https://twitter.com/SheerazShah3/sta...78830204682241
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  2. #252
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    یوم شہدائے کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی؟
    آج یوم شہدائے کشمیر ہے اور حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے ازلی دشمن بھارت کو واہگہ بارڈر انڈو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 15 جولائی سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بتاتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ اسٹیبلشمنٹ/حکومت سے کشمیر کی آزادی والے سٹینڈ کو ترک کر چکی ہے۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھارت کو واہگہ بارڈر انڈو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینا کشمیریوں کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہے، آج کے دن کشمیریوں زخموں پہ مرہم رکھنے کا دن تھا لیکن پاکستان نے تو ان کے رِستے زخموں پر نمک چھڑک کر کے بتا دیا ہے کہ ہم سے اچھے کی امید نہ رکھی جائے۔ عین یوم شہدائے کشمیر کے دن بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان سے تجارت کی سہولت دے کر، پاکستانی حکمران کشمیریوں کو جو پیغام دینا چاہ رہے ہیں وہ تو بڑا واضح ہے کہ ہم اب یہ بار مزید نہیں اٹھا سکتے، آپ کوئی اور در دیکھیں۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  3. #253
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    Who نے پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث پاکستان پر عارضی سفری پابندیوں میں تین اکتوبر تک توسیع کی
    عالمی ادارہ صحت who کی جانب سے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے باعث پاکستان پر عارضی سفری پابندیوں میں تین اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، پابندیوں کے تحت پاکستان سے باہر جانے والے افراد کی پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ who کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض علاقے پولیو وائرس کے نئے گڑھ بن گئے ہیں، کراچی اور کوئٹہ میں بھی پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن بلا تعطل جاری ہے۔ who نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے محفوظ علاقوں میں بھی پولیو کی موجودگی بڑھ رہی ہے۔ رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس ٹائپ 1 کے 58 اور ٹائپ ٹو وائرس کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث انسداد پولیو سرگرمیاں بند ہونے سے 3 کروڑ سے زائد بچوں پولیو ویکسین پینے سے محروم ہیں، کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں پولیو مہم ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ نے الزام لگایا ہے کہ "زائد المعیاد/ایکسپائرڈ ویکسین پلانے سے پاکستان میں رواں سال میں 50 بچوں کو پولیو ہوا جن میں سے کے پی کے میں 42 اور کراچی میں 2 بچے شامل ہیں"۔ اس بیان کو پی پی پی کی ہمدردی مت سمجھا جائے حکومت کی نااہلی، بدانتظامی اور معدے سے سوچنے والے لوگوں کا المیہ ہے کہ سب کھانے کے بارے سوچتے ہیں۔ جب چندے کھان نیازی کے ٹویئٹر ہینڈلر بابر بن عطا کو پولیو کا انچارج بنا کر نوازا گیا تھا تبھی حساس ذہن طبی ماہرین نے آنے والی تباہی کی نشاندہی کر دی تھی کہ "پاکستان ممکنہ پابندیوں کے لیے تیار رہے کیونکہ زائد المعیاد پولیو ویکسین درآمد کروائی گئی ہے، جن کے استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ عوام اندھی نہیں وہ ویکسین پر ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر اپنے بچوں کو پلوانے سے انکار کر دیں دے، جس سے کیسز بڑھیں گے اور نتیجتاً who نے پاکستان پہ سفری پابندیاں لگا دینی ہیں"۔ جب زائد المعیاد ویکسین کے باتیں سامنے آئیں گی اور حکومت اس کے تدارک نہیں کرے گی تو عوام پاگل ہیں کہ وہ بچوں کو زائد المعیاد/ایکسپائرڈ پولیو ویکسین لگوائیں۔ مجھے بتائیں کہ کون پاکستان میں پولیو وائرس کو کون واپس لایا؟، کس نے پولیو کو ملک میں پھیلایا؟ حکومت آئینے میں چہرہ دیکھ لے مجرم نظر آ جائے گا۔ آپ کی دوغلی پالیسی پہ بات کرنا ہی فضول ہے، اب بیٹھ کر عالمی اداروں کی جانب سے لگنے والی پابندیاں گنو، اتنی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں گنتی بھول جاؤ گے۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  4. #254
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    دفاعِ وطن کے لیے تعمیر کیے گئے پر تعیش مورچے ملاحظہ فرمائیں
    غریب عوام کے لیے ظالم اور طاقتور کے لیے بے چارہ CDA کیا کچھ کر سکتا ہے اور کیا نہیں اب یہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ CDA صرف غریبوں کی بستیاں زمین بوس کر سکتا ہے، کسی افسر کے گھر کو توسیع دینے کے لیے سرکاری سکول کی عمارت کو اکھاڑ سکتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمک میں تین دھائیوں پرانا اللہ کا گھر مسجد بھی بلڈوز کر سکتا ہے۔ لیکن اس میں ہمت نہیں کہ سلسلۂ توپ و تفنگ کے قبضے سے سرکاری زمین اور اس زمین پر غیر قانونی عمارت/کلب گرا سکے۔ سمندر سے 15 سو کلو میٹر دور پہاڑوں کے دامن میں راول جھیل اسلام آباد کے کنارے بنائے گئے پاکستان نیوی کلب کے افتتاح کے بعد کبھی دشمن بھارت کی جگتیں ہی پرھ لیں تو شرم سے مر جائیں۔ ان کا کہنا ہے"ایسے کلب ہر شہر میں بناؤ ہم وہاں بیٹھ کر فتح کا جشن منائیں گے کیونکہ پاکستانیوں نے لڑنا تو ہے نہیں ڈھاکہ کی طرح ہتھیار ہی ڈالنا سیکھا ہے اس لیے یہ کلن ہمارے ہی کام آئیں گے"۔ نیوی والوں کے بعد لگتا ہے اب آرمی والے بھی کچھ کر کے دکھائیں گے اور مونال پر اس سے بھی زیادہ پر تعیش کلب بنا کر نیوی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قوم/ٹیکس پیئرز کے خون پسینے کی کمائی سے دفاعِ وطن کے لیے تعمیر کیے گئے پر تعیش مورچے ملاحظہ فرمائیں اور مجھے بتائیں کہ ان میں بیٹھنے والے جنگ لڑ سکیں گے یا جان بچانے کے لیے امیر عبداللہ خان نیازی کے نقشِ قدم پر چلیں گے؟
    https://twitter.com/aas1_s/status/1282563704119336960
    https://twitter.com/imwasim19/status...48910371041280
    https://twitter.com/Bhatti82Bhatti/s...11906996977664
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  5. #255
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا غلط راستے پر جا رہی ہے
    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا غلط راستے پر گامزن ہے، مستقبل قریب میں کورونا اثرات کم ہونے کا امکان نہیں۔ زندگی معمول پر نہیں آئے گی، اگر بعض حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھاتیں تو صورتحال مزید خراب اور خراب تر ہونے والی ہے۔ ہم ان ممالک میں ’متاثرین میں خطرناک اضافہ‘ دیکھ رہے ہیں جہاں خطرے کو کم کرنے کے لیے ثابت شدہ اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جا رہے ہیں۔ وائرس عوام دشمنی میں نمبر ایک ہے لیکن بہت ساری حکومتوں اور لوگوں کے اقدامات سے اس کی عکاسی نہیں ہوتی، رہنماؤں کے ملے جلے پیغامات، وبائی مرض کو قابو میں کرنے کی کوششوں پر پانی پھر رہے ہیں‘۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  6. #256
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    این ایف سی ایوارڈز اور 18 ترمیم ختم کرنے کے لیے باجوہ ڈائن پاگل ہو رہی ہے
    اپوزیشن جماعتوں کو ہر طرح کے فسطائی ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں۔
    چمی چیئرمین نیب کے جعلی کیسز کا کام تیش کر دیا گیا ہے۔
    سنتھیا لچی رچی جیسی بڈھی طوائف بھی فیل ہو گئی۔
    عزیر بلوچ کی فیک جے آئی ٹی بھی گلے پڑ گئی۔
    حبیب جان بلوچ کے فلاپ شو کی ناکامی کے بعد اب منہ پیٹنا رہ گیا تھا
    اب جان سے مارنے کے دھمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ اعلیٰ درجے کے ٹرینڈ دہشتگرد احسان اللہ احسان کو متبادل قیادت کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے لیے آگے کر دیا گیا ہے۔ جی ہاں وہی احسان اللہ احسان جو اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، کوئی بتائے گا کہ احسان اللہ احسان جو فوج کی تحویل میں تھا اور پھر لگے ہاتھوں یہ تو بتا دو کہ رات کی تاریکی میں اسے جیل سے کیسے فرار کروانے والے کون تھے؟ آپ کی انہی کرتوتوں کی وجہ سے اے پی ایس کے شہید طالب علم کے والد نے جنرل باجوہ کے نام کھلا خط لکھا تھا، لگتا ہے خط کے مندرجات وردی شاہ کو پسند نہیں آئے۔ بلاول کے جارحانہ بیانات پر ہائرڈ گن کو آگے کر دیا گیا ہے، اس کا کہنا تھا؛
    "اس ملک کی بقاء کے خاطر ہمیشہ اسلام پسندوں نے قربانیاں دی ہیں، آپ کی امی، پاپا اور آپ جیسے بے مذہبوں نے یہاں صرف لوٹ مار اور اپنی بادشاہتوں کے کھیل کھیلے ہیں۔ ہم اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے خاطر تم جیسوں سے لڑتے رہیں گے، تمہارا انجام بھی تم،اری امی جیسا ہو گا، ان شاءاللہ"۔
    سب جانتے ہیں جس گروہ سے بے نظیر بھٹو کو قتل کروایا گیا اب اسی کے ہاتھوں اس کے بیٹے بلاول کو محترمہ بےنظیر بھٹو کی طرح کے انجام کی دھمکی دی ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دلوا کر سمجھتے ہو کہ تم چھپ سکو گے؟ واقعی ڈائن اقتدار کی رسی ہاتھ سے پھسلتے دیکھ کر پاگل ہو رہی ہے۔
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

  7. #257
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    2,705
    شکریہ
    9
    120 پیغامات میں 149 اظہار تشکر

    جواب: ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبریں

    ملک کا سابق وزیراعظم اور ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز نے سی اے اے اور حکومتی نااہلی اور مس ہینڈلنگ کا کھول کر رکھ دیا
    ملک کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو امریکی ہوابازی کا لائسنس پائلٹ ہے وہ کہتا ہے "ایک ایسا پائلٹ جس نے امریکا سے ہوابازی کا لائسنس لیا اس کے بارے میں بھی کہہ دیا کہ اس نے دو پرچوں میں نقل کی ہے، حکومت نے پی آئی اے کا نہیں سول ایوی ایشن کا حل ڈھونڈ لیا ہے کہ یہ بند کروا دی جائے۔ جلد ہی پاکستان کی سی اے اے کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، یو کے، امریکا اور یورپ میں پابندیاں لگ گئیں، یو اے ای اور سعودیہ میں بھی جلد بین ہونے جا رہی ہے"۔
    https://twitter.com/jawadsaleemJD/st...92114811346956
    سابق ایئرلائن آفیشیل ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سی اے اے کے جن افراد کا نام لیا ہے انہیں ایک آزاد کمیشن کے سامنے لا کر انکوائری کی جانی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے۔جعلی ڈگری ہولڈر وزیر ہوابازی کے خودکش بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کی ساری دنیا میں رسوائی اور جگ ہنسائی ہوئی، جبکہ تاحال کسی ایک پائلٹ کا بھی لائسنس جعلی ثابت نہیں ہو سکا۔ 7 بیرون ممالک کی ائیرلائنز میں جاب کرنے والے ٪95 پائلٹوں اور انجنیئروں کے لائسنس درست پائے گئے ہیں۔پائلٹس سی اے اے سٹاف کی نگرانی ٹریننگ اور امتحانات دیتے ہیں اور چئیرمین کے دستخط سے ان کے لائسنس اشو ہوتے ہیں، دھوکہ ہوا ہے تو وہ سی اے اے میں ہوا ہو گا جہاں سارے ایئرفورس کے افسران براجمان ہیں، چلو ہمت ہے تو جوڈیشل بلکہ انٹرنیشنل سطح کے ماہرین بلوا کر انکوائری کرواؤ تاکہ پتا چل سکے کی مقدس گائے کیا کیا گل کھلاتی رہی ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=2N4p...ature=youtu.be
    پاکستانی قوم ، مادرِ وطن اور افواجِ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے لیکن
    نااہل جرنیلیہ، سیاسیہ، عدلیہ، میڈیا اور کرپٹ اداروں کیلئے کوئی معافی نہیں

صفحہ 26 از 26 اوليناولين ... 16242526

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University