نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,861
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

    خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا
    تم نے کیا دیکھا نہیں، میں مسکرا سکتا نہیں
    میں*کہ مایوسی مری فطرت میں داخل ہو چکی
    جبر بھی خود پر کروں*تو گنگنا سکتا نہیں
    مجھ میں کیا دیکھا کہ تم الفت کا دم بھرنے لگیں
    میں تو خود اپنے بھی کوئی کام آسکتا نہیں
    روح افزا ہیں جنونِ عشق کے نغمے مگر
    اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کو گاسکتا نہیں
    میں نے دیکھا ہے شکستِ سازِ الفت کا سماں
    اب کسی تحریک پر بربط اٹھا سکتا نہیں
    دل تمہاری شدتِ احساس سے واقف تو ہے
    اپنے احساسات سے دامن چھڑا سکتا نہیں
    تم مری ہو کر بھی بیگانہ ہی پاؤ گی مجھے
    میں تمہارا ہو کے بھی تم میں سما سکتا نہیں
    گائے ہیں میں نے خلوصِ دل سے بھی الفت کے گیت
    اب ریا کاری سے بھی چاہوں تو گا سکتا نہیں
    کس طرح تم کو بنا لوں میں*شریکِ زندگی
    میں*تو اپنی زندگی کا بار اٹھا سکتا نہیں
    یاس کی تاریکیوں میں* ڈوب جانے دو مجھے
    اب میں*شمعِ *آرزو کی لو بڑھا سکتا نہیں
    شاعر ساحر لدھیانوی

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا

    واہ بہت خوب ۔ شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. مجاہدین ختم نبوت کی داستانیں
    By گلاب خان in forum ردِ قادیانیت پر کتب
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 01-03-2013, 05:12 PM
  2. جوابات: 0
    آخری پيغام: 08-04-2012, 01:34 PM
  3. شہر میں موت کا بسیرا ہے
    By سیما in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:04 PM
  4. جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-13-2011, 02:06 PM
  5. جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-20-2010, 09:53 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University