دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا

دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا۔ کمپنی کی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کر دیا گیا۔ گوگل اس وقت 150 زبانوں اور 190 سے زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔

تفصیل کے مطابق ہر سوال کا جواب دینا والا گوگل 22 سال کا ہو گیا ہے لیکن انٹرنیٹ سرچ انجن کی مقبولیت میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ جنوری 1996ء میں سٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں نے گوگل کو ایجاد کیا اور 1998ء میں اس کو باقاعدہ طور پر شروع کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘’گوگل’’ نام دینے سے پہلے ‘’بیکرب’’ نام دینے کا بھی ارادہ کیا گیا تھا لیکن گوگل کا نام ریاضی کی اصطلاح googol سے متاثر ہو کر رکھا گیا۔

گلوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والا سرچ انجن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کیا اور نئے فیچر بھی متعارف کرائے۔

صارفین کو جو معلومات تلاش کرنا ہوتی ہیں، گوگل فٹافٹ فراہم کر دیتا ہے۔ اس وقت 150 زائد سے زیادہ زبانوں اور 190 سے بھی زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔ 22ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل اپنے نام کیا ہے۔