مختصر ،پراثر

دل جس بات پر ضد کرتا ہے رب کریم اسی بات پر آزما بھی سکتا ہے۔
اگر علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجے بہتر ہے۔(مولانا جلال الدین رومیؒ)
اپنے آپ کو بہتر سمجھنا جہالت ہے،ہر آدمی کو خود سے بہتر سمجھو(امام غزالیؒ)
پسند کوچھوڑنا بہت مشکل کام ہے اور ناپسند کو قبول کرنابھی آسان نہیں، پھر بھی نبھانا اللہ کے شکر کا مقام ہے۔ (واصف علی واصف)
دنیا کے سارے ہی لوگ اچھے اور خوبصورت ہیں، بدصور تی صرف ہماری سوچ اوررویے میں ہوتی ہے۔