رہنمائی ، رائے کے متعلق حدیث (حدیث نبوی ﷺ)۔

حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں: رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے کسی درپیش معاملے میں اللہ تعالیٰ سے رہنمائی طلب کی، وہ (کبھی) ناکام نہیں ہوگاا ور جس نے (درپیش مسئلے میں کسی صاحبِ رائے اور صائب الرائے سے) مشورہ طلب کیا، وہ کبھی شرمسار نہیں ہو گا اور جس نے (اپنی طرزِ زندگی میں) میانہ روی اختیار کی، وہ (کبھی) محتاج نہیں ہوگا‘‘ (معجم الاوسط: 6627)،