اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے (القرآن)۔

باطل کی آندھیاں اس چراغِ مصطفوی کو گل کرنا چاہتی ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ''وہ اپنے مونہوں سے (پھونکیں مارکر) اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے، خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو‘‘ (الصف:7)۔ دوسرے مقام پر فرمایا: ''وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نورکو پایۂ تکمیل تک پہنچائے بغیرکوئی دوسری صورت قبول نہیں فرمائے گا، خواہ یہ کافروں کو ناگوار ہو‘‘ (توبہ: 32)۔