مومن کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ

حدیث شریف میں آیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا،’’مومن کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ کتنا عجیب ہے، اگر اس کو بھلائی پہنچتی ہے تو وہ حمد کرتا ہے، اور شکر کرتا ہے اور اگر اس پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو وہ حمد کرتا ہے اور صبر کرتا ہے۔اس طرح مومن کو ہر چیز میں اجر ملتا رہتا ہے‘‘۔(مسند احمد، امام احمد بن حنبل)