نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,307
    شکریہ
    0
    50 پیغامات میں 68 اظہار تشکر

    زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی

    زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی
    میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے
    رخشِ حالات کی باگیں تو مرے ہاتھ میں تھیں
    صرف میں نے کبھی احکام نہ مانے میرے

    میرے ہر درد کو اس نے اَبَدیّت دے دی
    یعنی کیا کچھ نہ دیا مجھ کو خدا نے میرے

    میری آنکھوں میں چراغاں سا ہے مستقبل کا
    اور ماضی کا ہیولٰی ہے سَرھانے میرے

    تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
    اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے

    راستہ دیکھتے رہنے کی بھی لذّت ہے عجیب
    زندگی کے سبھی لمحات سہانے میرے

    جو بھی چہرہ نظر آیا ترا چہرہ نکلا
    تو بصارت ہے مری، یار پرانے میرے

    سوچتا ہوں مری مٹّی کہاں اڑتی ہوگی
    اِک صدی بعد جب آئیں گے زمانے میرے

    صرف اِک حسرتِ اظہار کے پر تو ہیں ندیم
    میری غزلیں ہوں کہ نظمیں کہ فسانے میرے

    [size=x-large] ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے[/size]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,871
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی

    واہ....واہ...تھینکس فار شیئرنگ

  3. #3
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی

    زبردست بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. اولاد کی خوشی کیسی ؟
    By ساجد تاج in forum قلم و کالم
    جوابات: 7
    آخری پيغام: 12-15-2012, 11:05 PM
  2. حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 05-10-2012, 02:09 PM
  3. جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:17 AM
  4. ان چراغوں کو تو جلنا ہے ہوا جیسی ہو
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-02-2012, 09:48 AM
  5. محبت کو اگر سمجھو تو اپنی ذات جیسی ہے
    By تانیہ in forum شعر و شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-07-2010, 04:10 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University