[align=center][/align]

[size=xx-large]موتی چور کے لڈو[/size]


[size=x-large]:اجزاء[/size]

[size=large][align=justify]بیسن............ڈیڑ ھ پیالی
سوجی..........ڈیڑ ھ کھانے کا چمچ
چینی...............سوا پیالی
گھی یا بناسپتی...........حسب ضرورت
پانی ....................حسب ضرورت
دودھ..........................ایک کھانے کا چمچ[/align][/size]


[size=x-large]:ترکیب[/size]

[size=large]بیسن اور سوجی ملا کر تین چوتھائی پیالی پانی ڈال کراچھی طرح گوندھ لیں_دوسری طرف سوا پیالی چینی کو ایک کھانے کے چمچ دودھ ا ور ڈیڑ ھ پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،اور درمیانی آنچ پرمسلسل چمچ ہلاتے ہوئے اتنی دیر تک پکائیں کہ ایک تار کا شیره بن جائے_
کڑھائی میں بناسپتی گرم کر کےاس پر ایک جالی دار چمچ رکھیں،اس پر گندھا ہوا بیسن رکھ کر سالن نکالنے والے چمچ سےدباتے جآئیں،کڑھائی میں چھوٹی چھوٹی بوندیوں کی شکل میں گراتے ہوئے گولڈن فرائی کر لیں_ان بوندیوں کو شیرے میں ڈال کر رکھتے جائیں جب ساری بوندیاں مکمل ہو جائیں تو ان کو ٹھنڈا کر لیں
پھر اس میں دو کھانے کے چمچ گرم پانی ملا کر تھوڑے سے با ریک کٹے ہوئے بادام و باریک پسی ہوئی الائچی اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب ملا کرہلکے ہاتھ سے ملاتے ہوئے لڈو بنا لیں[/size]