نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: لوکی کا حلوہ

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,867
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    لوکی کا حلوہ



    [align=center][size=xx-large]لوکی کا حلوہ [/size][/align]


    [size=x-large]اجزاء ۔[/size]

    [size=large]۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لوکی ۔ ایک کلو ۔
    گھی ۔ حسبِ ضرورت ۔
    چینی ۔ حسبِ ضرورت ۔
    کھویا ۔ آدھا پاؤ۔
    بادام ،پستہ،اخروٹ ، کشمش ۔ حسبِ پسند زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں اور کم بھی ۔[/size]


    [size=x-large]ترکیب ۔[/size]
    [size=large]۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لوکی کدّو کش کر لیں ، اور دھو کر بوائل کر لیں ، گل جائے تو بچ جانے والا پانی پھینک کر لوکی اچھی طرح خشک کرلیں خیال رہے خشک کرنے پر لوکی جل نہ جائے ، اب لوکی میں چینی اور گھی ڈال کر بھونیں ، جب لوکی کا رنگ گہرا ہونے لگے تو تمام میوہ حلوے میں ڈال دیں ( تھوڑا سا گارنشنگ کے لیئے بچا لیں ) اب حلوہ مزید بھونیں یہاں تک کہ حلوہ گھی چھوڑ دے ، اب آدھا کھویا حلوے میں مکس کر کے چولہا بند کر دیں ، کسی پلیٹ میں حلوہ نکال کر باقی بچا ہوا کھویا اور میوہ ڈال کر گارنش کر لیں ۔اور گرم گرم لوکی کا حلوہ مزے سے کھائیں[/size]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,867
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: لوکی کا حلوہ

    آلو کے گلگلے

    بارشوں کے موسم میں گلگلے دیہاتوں میں بہت پسندیدہ ڈش ہے۔ آپ بھی کوشش کریں بہت مزے کے بنتے ہیں اور بارش میں بہت اچھے لگتے ہیں

    اجزا
    دودھ: آدھا کلو
    گھی: آدھا کلو
    آلو: آدھا کلو
    شکر: ڈیڑھ پائو

    آلو اُبال کر پیس لیں پھر شکر ، دودھ، آلو میدے میں ملا کر گوندھ لیں اور تھوڑا سا گھی ملا لیں باقی گھی کو گرم کریں اور گلگلے بنا کر تل لیں۔

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,867
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: لوکی کا حلوہ

    آلو کےگلاب جامن

    اجزاء ::::

    آلو :: آدھاکلو (ابال کرمیش کرلیں)
    میدہ :: ایک چائےکاچمچ
    خشک دودھ :: ایک چائےکاچمچ
    بیکنگ پاؤڈر :: ایک چٹکی
    چینی :: ایک کپ
    سبزالائچی ::ایک چائےکاچمچہ(باریک پیس لیں)
    پانی :: ایک کپ
    آئل :: ایک کپ فرائی کرنےکےلیے
    پستہ ::آدھاکپ(کاٹ لیں)گارنش کرنےکےلیے


    ترکیب ::::::

    ایک پین میں چینی اورپانی ڈال کر شیرہ بنائیں ِابلےاورمیش کیے ہوئے آلوؤں میں الائچی اور میدہ ڈال کر ملائیں پھراس میں خشک دودھ ‘بیکنگ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ منٹ کےلیے رکھ دیں ِاس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں ِایک فرائی پین میں تیل گرم کریں اور ان بالز کو ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں ِپھر ان بالز کو شیرے میں ڈالیں اور پستے سے گارنش کریں ِ
    لیجئے مزیدار قسم کے آلو کے گلاب جامن تیار ہیں

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,867
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: لوکی کا حلوہ

    بیسن کا حلوہ

    اجزاء ::

    بیسن :: آدھاکلو
    چینی :: ڈیڑھ پاؤ یاحسب ذائقہ
    کشمش:: آدھاکپ
    چھوٹی الائچی :: 12عدد
    گھی :: ڈیڑھ پاؤ
    کھویا ::آدھاپاؤ
    چاندی کےورق:: آٹھ دس عدد

    ترکیب ::::::::

    گھی میں الائچی ڈال کر کرکڑائیں ِجب خشبو آنے لگے تو کشمش کو صاف کرکے اس میں ڈال دیں ِایک منٹ تک چمچہ چلائیں پھر اس میں بیسن ڈال کر بھونتے جائیں یہاں تک کے بیسن میں سے خوشبوآنے لگے ِ
    چینی کا شیرہ تیار کر لیں (بہت تھوڑا سا پانی ڈال کر) پھر بیسن میں کھویا ڈالیں اور تھوڑا سا بھونیں اور پھر شیرہ ڈال کر چمچہ چلاتے جائیں جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو اتار لیں ِ اور چاندی کے ورق لگا کر ڈیکوریٹ کریں ِ
    لیجئے آپ کا بیسن کا حلوہ تیار ہے

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University