صفحہ 1 از 9 123 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 89

موضوع: مصالحہ دار پکوان

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    مصالحہ دار پکوان

    [size=xx-large]پودینے کا پراٹھا[/size]

    [size=x-large]اشیاء[/size]
    [size=large]
    گندم کا اٹا.........ایک کپ
    میدہ ............ آ دھا کپ
    نمک ........ایک چوتھای چاہے کا چمچ
    پودینہ .........با ریک کٹا ہوا دو سے تین کھانے کا چمچ
    بناسپتی گھی ............دو سے تین کھانے کے چمچ
    [/size]

    [size=x-large]ترکیب[/size]
    [size=large]
    ١. ایک پیالے میں گندم کا اٹا میدہ ،نمک،بناسپتی گھی اور باریک کٹا ہوا پودینہ ڈال دیں-
    ٢.اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے گوندھ لیں -
    ٣.آٹے کو تیس سے پنتالیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں
    ٤.برابر حصوں میں تقسیم کر کے پیڑے بناییں،اور میدہ چھڑک کر ان پیڑوں کو بیل لیں
    ٥.اب ہر پیڑ ے پر بناسپتی گھی ایک کھانے کا چمچ چھڑک کر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں
    پھر اسے درمیان سے ہلکا سا کاٹ کر کون بنا لیں
    ٦.اب اس کون کو دوبارہ پیڑا بنا کر بیل لیں
    ٨.اسے گرم توے پر سینکنے کے لیے رکھ دیں -اوپر سے ایک کھانے کا چمچ گھی ڈال کر دونوں طرف سے خستہ اور سنہری ہونے تک فرا یئ کریں[/size]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    ایرانی آلو مکس کباب
    اجزاء

    آلو آدھا کلو
    گوشت ایک پیالی اُبلا ہوا
    پیاز دو عدد
    انڈے دو عدد
    بیسن دو چمچے
    گرم مصالحہ ایک چمچہ
    مرچ ایک چمچہ
    نمک حسبِ ذاءقہ
    ادرک ایک چمچہ
    انار دانہ ایک چمچہ
    خشک دھنیہ ایک چمچہ
    پسا ہوا پودینا ایک چمچہ
    تیل ایک پیالی
    دہی آدھا کپ

    ترکیب

    گوشت کے ریشے کرلیں اور اُبلے ہوئے آلووں کو پیس لیں۔پیاز کو پیس کر اُبلے ہوئے آلو اور گوشت میں شامل کر لیں۔ بیسن، مرچ، نمک، گرم مصالحہ ، دہی، سبز دھنیا، ادرک اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کر لیں اور اس آمیزے کو پیس کر گول ٹکیاں تیار کر لیں۔ کڑاھی میں تیل گرم کر کے ٹکیوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں۔

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    فش جنجر

    :اجزاء

    مچهلی...............آدها کلو،بغیر کانٹوں والی،کیوبز میں کٹی هوئی
    دهی....................آدها کلو
    ادرک.................۲۲۵ گرام لمبائی میں کتری هوئی
    کالی مرچ پاوڈر ................۳ چائے کے چمچ
    زیره............................ایک چائے کا چمچ
    اجینو موٹو....................آدها چائے کا چمچ
    هرا دهنیا....................آدها کپ،باریک کٹا هوا
    کوکنگ آئل....................آدها کپ

    :ترکیب

    مچهلی کو خوب دهو لیں،اور ایک دیگچی میں دهی ڈال کر چولہے پر رکهکر پکائیں،جب دهی کا آدها پانی خشک هو جائےتو اس میں مچهلی ڈال کر تیز آنچ پر خوب پکنے دیں_جب مچهلی گل جائے اور دهی کا پانی بالکل خشک هو جا ئے تو اس میں نمک ،زیره،اجینو موٹو،کالی مرچ پاوڈر اور آئل ڈال کربهونیں،یهاں تک که آئل علیحده هو جائے،پهر اس میں هری مرچیں،هرا دهنیا،ادرک،اور آدها کپ پانی ڈال کرپانچ منٹ تک دم پر رکهیں،مزیدار جنجر مچهلی تیار هے

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    مسور کی بریانی

    اجزاء:
    گوشت ڈیڑھ کلو
    پیاز آدھا پاؤ
    ادرک چھوٹا ٹکڑا
    دال مسور آدھ کلو
    گھی حسب ضرورت
    چاول ایک کلو
    گرم مصالحہ حسب ضرورت
    ٹماٹر دو عدد
    لہسن آٹھ جوئے

    ترکیب:
    سارا مصالحہ بھون کر گوشت بگھار لیں اور گلنے کے لئے پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب کچھ نرم ہو جائے تو دال مسور جو پہلے ہی سے صاف کرکے دھوئی گئی ہو ڈال کر ساتھ ہی پانی دال کر پکنے کے لئے آگ پر رکھ دیں۔ جب دال پک جائے اور گل چھوڑنے لگے تو اس میں ٹماٹر بھی کاٹ کر ڈال دیں۔ یہ سالن تیار ہو جائے تو اتار لیں۔ جب پانی میں الائچی، تیار شدہ دال اور گوشت چاول کی تہہ میں رکھ کر تھوڑا سا پانی کا چھینٹا لگا کر دم پر رکھ دیں۔ جب چاول گل جائیں تو اتار لیں۔ اگر آپ چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ بریانی تیار ہے۔

  5. #5
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان


    چکن شیزوان
    چکن بون لیس ادھا کلو ایک ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں
    ڈارک سویا ساس ایک ٹیبل اسپون
    نمک
    سرکہ ایک ٹیبل اسپون
    کٹی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
    لہسن ادرک پسا ہوا ایک ٹیبل اسپون
    چائینیر سالٹ کواٹر ٹی اسپون
    کارن فلور دوٹیبل اسپون
    انڈے کی سفیدی ایک عد
    چینی ہالف ٹی اسپون

    ان سارے مصالحوں کو چکن میں شامل کرکے اسکو ایک دوگھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں تو زیادہ مزے کا بنتا ہے ورنہ اگر ٹائم نا ہو تو بس ان سب چکن میں شامل کر کے چکن کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن بروان کرلیں

    اب ایک پیالے میں تقریبا ہالف کپ ٹماٹو ساس تین ٹیبل اسپون چلی ساس ایک ٹیبل اسپون سویا ساس کٹی ہو لال مرچیں ایک ٹیبل اسپون اگر کم تیز کھانا ہو تو کم لیں زیادہ کھانا ہو تو اسی حساب سے زیادہ لیں سرکہ ایک ٹیبل اسپون چائینیز نمک کواٹر ٹی اسپون

    اب یک پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک ڈالییں ساتھ اور جو ساس پیالے میں مکس کرکے رکھی تھی وہ ڈال دیں اگر کم گریوی والا پسند ہے تو ایسے ہی ٹھیک ہے ورنہ ایک کپ چکن کی یخنی شامل کردیں اور جب ابلنے لگے تو ایک یا دوٹی اسپون کارن فلور پانی میں حل کرکے اس میں ڈال کر حسب منشاء گاڑھا کرلیں

    اب ایک دوسرے پین میں تھوڑے سے تیل کو گرم کریں تھوڑی سی لہسن ادرک ڈالیں اور پھر اسپرنگ اونیئین اور چکن کے فرائیڈ پیس ڈالیں کر تھوڑا سا اسٹر کریں اور اب جو جو سبزی آپکو پسند ہو وہ ڈال دیں اس میں مشروم شملہ مرچ گاجر بین اسپراوٹ شامل کرسکتے ہیں
    سب سبزیوں کو اسٹر فرائی کرنے کے بعد اس میں جو ساس بنا کر رکھی تھی وہ شامل کردیں

    اور گرم گرم فرائیڈ رائیس کے ساتھ سرو کریں

  6. #6
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    فش چرغہ

    پاپلیٹ مچھلی ایک کلو

    نمک حسب ذائقہ

    لہسن چار سے چھ جوئے

    ادرک دو انچ کا ٹکڑا

    دیگی لال مرچ تین غدد

    اجوائن آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی آدھا چائے کا چمچ

    کو کنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ

    ترکیب: دیگی مرچ کو ایک پیالی پانی میں ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ پانی آدمی پیالی رہ جائے، اجوائن اور زیرہ بھون لیں، دیگی لال مرچ ادرک لہسن، اجوائن اور زیرہ ملا کر پیس لیں۔ درمیان میں ابالی ہوئی مرچوں کا تھوڑا سال پانی لیموں کا رس اور آئل چالتے ہوئے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اس میں نمک پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ملا لیں۔ مچھلی کو کٹ لگا کر صاف دھولیں اور مصالحے کے مکسچر سے میرنیٹ کر کے دو گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اوون کو پر گرم کریں اور مچھلی کو اوون ٹرے میں رکھ کر بارے سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

  7. #7
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    کالی مسور کی دال
    *اجزء*
    کالی مسور.........ایک کپ
    لہسن................ایک کهانے کا چمچ
    ادرک................دو کهانے کے چمچ
    ٹماٹر...................دو درمیانہ، باریک کٹے هوئے
    هری مرچیں...................حسب ضرورت
    34......................لہسن کے جوے.
    نمک..........ڈیڑھ چائے کا چمچ
    سرخ مرچ پاوڈر.............ایک چائے کا چمچ
    ہلدی.........آدها چائے کا چمچ
    زیره پاوڈر...........ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ...........آدها چائے کا چمچ
    کالی مرچ................آدها چائے کا چمچ
    *ترکیب*
    دال دهو کر پانی میں آدهے گهنٹے کے لیے رکھ دیں،اب پریشر ککر میں دال ،نمک،هلدی،لہسن کا آمیزه،ٹماٹر ،کالی مرچ پاوڈر،اور تین کپ پانی ڈال کر کم سے کم پندره منٹ کے لیے پکائیں،جب یہ تقریبا آدها پک جائے تو اس میں ادرک کا پیسٹ،گرم مصالحہ،کالی مرچ،اور زیره پاوڈر ڈال کر دس منٹ کے لیے مزید پکائیں،جب تک اچهی طرح گاڑها نه هو جائے_تڑکا لگانے کے لیے کٹی هوئی لہسن اور هری مرچیں آئل میں ڈالیں،اب هلکا براون هونے پر دال میں ڈال دیں،اور چاولوں کے ساتھ پیش کریں

  8. #8
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    کے،ایف.سی هوٹ شوٹس
    [align=center]

    [/align]

    *اجزاء*
    مرغی،............هڈی کے بغیر،چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں
    انڈے...........ایک سے دو
    مکئی کا آٹا.............چار کهانے کا چمچے
    میده............چار کهانے کے چمچ
    سرکه....................دو کهانے کا چمچ
    سویا سوس..................ایک کهانے کا چمچه
    چلی سوس...............ڈیڑھ کهانے کا چمچه
    کالی مرچ..................آدها چائے کا چمچ
    سرسوں کا پاوڈر..............آدهے چائے کے چمچ سےتهوڑا زیاده
    سفید مرچ پاوڈر...........ایک چائے کا چمچ +.ایک چائے کا چمچ
    لهسن کے جوے............چار سے پانچ،پیسٹ کیے هوئے
    نمک...............حسب زائقه
    چاینیز سالٹ...................آپشنل
    چکن کیوبز................دوو عد د
    آئل............ایک کهانے کا چمچ +فرائے کرنے کے لیے
    *ترکیب*
    مرغی کے ٹکڑوں کو.ایک کهانے کا چمچ آئل ،چاینیز سالٹ، لهسن کے جوے.،سرکه،نمک اور سفید مرچ پاوڈر کا ساتھ ملا کر بهاپ دے دیں_اب ایک برتن میں چلی سوس ،سویا سوس،سفید مرچ پاوڈر ،کالی مرچ،مسٹرد پیسٹ،میدے ،چکن کیوبز اور مکئی کے آٹے کا مکسچر بنا لیں اگر یه آمیزه بہت گاڑها هو جائے تو اس میں دو سے تین کهانے کا چمچ دودھ ملا کر پتلا کر سکتے هیں_اب بهاپ دی هوئی چکن کو اس آمیزے سے لیپ دے دیں،ڈیپ فرائی کریں اور اپنے احباب کی خدمت میں پیش کریں

  9. #9
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    چنا چاٹ

    اجزاء:
    آلو : آدھا کلو
    سفید چنے : ایک پائو
    ٹماٹر : چار عدد باریک کٹے ہوئے
    ہری مرچ : سات عدد باریک کٹی ہوئی
    پودینہ : پانچ چمچ باریک کٹا ہوا
    چاٹ مصالھہ : دو چمچ
    پیاز : آدھا کب لمبا لما باریک کٹا ہوا


    چٹنی کے لئے:
    املی: ایک پائو
    چینی : ایک پائو
    نمک مرچ : حسب ذائقہ



    ترکیب:
    ترکیب:
    املی رات بھر بگھو کر اچھی طرح مسل کر گھٹلیاں نکال لیں۔ اور چولہے پر چڑھا دیں۔ تین چار ابال آ جائیں تو نمک مرچ ڈال کر پندرہ منٹ اور پکائیں۔ پھر چینی ڈال کر گا ڑھی چٹنی بنا کر ٹھنڈا کر لیں۔


    آلو اور چنے الگ الگ ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب آلو ہاتھ سے ہی مسل کر ٹکرے کر لیں۔ اب آلو چنے ٹماٹر پیاز پودینہ اور سبز مرچیں چاٹ مصالھہ سب مکس کر لیں اور املی کی چٹنی ڈال کر دو سے تین گھنٹے فریج میں رکھ کر سرو کریں۔

  10. #10
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: مصالحہ دار پکوان

    پاسٹا[align=center]

    *اجزاء*
    پاسٹا..........تقریبا تین مٹھی فروسلی،تین رنگوں میں
    مشروم...............باریک ٹکڑوں میں
    پیاز........درمیانہ سائز چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا هوا
    ٹماٹر..............ایک،چھلکا ھٹا کر باریک کاٹ لیں
    پارسلے...........ایک چٹکی خشک کیے هوئے
    لیموں ..............چند قطرے
    لہسن ........ایک چھوٹا جوا،کدوکش کیا ہوا یا پیسٹ بنا لیں
    پارمیسن پنیر...........کدوکش یا پیسا هوا
    زیتون کا تیل........حسب ضرورت



    *ترکیب*
    *پاسسٹا نمک ملےگرم پانی میں ابالنے کے بعد پیاز لے کے زیتون کے تیل میں براون کر لیں*

    *تلنے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈالکر دو منٹ تک پکائیں

    مشروم ڈالکر اچھی طرح سے مکس کر کے ٹماٹر کے ساتھ حل کریں

    اب اس میں پارسلے،لیمن جوس ،اور لہسن ملا کر حل کریں

    اس کو دو یا دو سے زیادہ منٹ تک پکنے دیں،تاکہ اچھی طرح سے حل ہو جائے

    جب تک آپکا پاسٹا تیار ہوتا ہے تب تک آپکی سبزیاں بھی پک چکی ہوں گی،پاسسٹا کو اچھی طرح چھان کر پانی نکال لیں،اور اس پرپسی ھوئی پنیر چھڑک دیں اور مکس کر لیں

    اب تمام سبزیاں ڈالکر اچھی طرح سے مکس کر لیں


    [/align]
    جناب!پاسٹا تیار ہے،لطف اٹھائیں

صفحہ 1 از 9 123 ... آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University