صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 14

موضوع: نانگا پربت

  1. #1
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    نانگا پربت

    [align=center][size=x-large]نانگا پربت

    نانگا پربت دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی اونچائ 8125 میٹر/26658 فٹ ہے۔ اسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پہ چڑھنے میں سب سے زیادہ لوگ مارے گۓ۔ اسے ایک جرمن آسٹرین ہرمن بہل نے سب سے پہلے 3 جولا****‎ئ 1953 میں سر کیا۔

    فیری میڈو یا پریوں کا میدان نانگا پربت کو دیکھنے کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ اس جگہ کو یہ نام 1932 کی جرمن امریکی مہم کے سربراہ ولی مرکل نے دیا۔ سیاحوں کی اکثریت فیری میڈو آتی ہے یہ 3300 میٹر / 10827 فٹ بلند ہے۔ یہ نانگا پربت سے شمال کی جانب دریائے سندھ اور شاہراہ ریشم سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تاتو، فنتوری اور تارڑ جھیل راستے میں آتے ہیں۔


    تاریخ
    1895 میں البرٹ ممری نے اسے چڑھنے کی کوشش کی اور وہ قریبا 7000 میٹر کی بلندی پر پہنچا تھا کہ اسکے ھو ساتھی گر کر مر گۓ اور اسے واپس آنا پڑا۔ 1930 کی دہائی میں جرمنوں نے چھ بار اسے سر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ایک جرمن آسٹرین ہرمن بہل 3 جولائی 1953 کو اسے سر کرنے میں کامیاب رہا۔ اسکے چڑھنے تک 31 لوگ اسکے سر کرنے میں مارے جا چکے تھے۔ ہرمن بہل نے اسے آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کیا۔ 1962 کو اسے تین جرمنوں نے سر کیا۔ 1970 میں تیسری بار اسے رائنہولڈ میسنر اور اسکا بھائی گنتھر اس پر چڑھے اترتے ہوۓ گنتھر مارا گیا۔ 1978 میں رائنہولڈ میسنر نے اسے اکیلے سر کیا۔

    نانگا پربت کے ساتھ بہت جرمن متعلق رہے اسلیۓ اسے جرمن پہاڑ بھی کہتے ہیں۔

    نانگا پر بت کی چوٹی پر برف نہیں ٹہرتی یہ ننگی رہتی ہے اسلیۓ اسکا نام ناگا پربت ہے۔


    پہنچنے کے راستے
    اسلام آباد کے ساتھ پیرودائی بس اڈے سے شاہراۂ ریشم کے ذریعے گلگت جانے والی بس میں سوار ہوں اور راۓ کوٹ برج پر جو کہ دریائے سندھ پر ہے کے قریب اتر جائیں۔ یہ فاصلہ 400 کلومیٹر سے زیادہ بنتا ہے۔ راۓ کوٹ برج سے پیدل روانہ ہوں یا وہاں سے ایک جیپ لے لیں۔ جیپ تاتو گاؤں تک جاۓ گی تاتو تک دس کلومیٹر کا آنے جانے کا کرایہ کم از کم 1800 روپے ہے۔ وہاں سے پیدل یا گدھوں پر سامان رکھ کر بذریعہ فنتوری یا سیدھے فیری میڈو پہنچ جائیں۔ زندگی کا خوبصورت ترین منظر نانگا پربت کی شکل میں آپکے سامنے ہوگا۔ فیری میڈو میں رات گزارنے کے لیۓ خیمے بھی مل جاتے ہیں اور کھانہ بھی۔

    اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز گلگت آئیں اور وہاں سے جیپ یا ویگن لے کر راۓ کوٹ برج تک یا تاتو تک آئیں اور پھر وہاں سے پیدل۔[/size][/align]

    [align=center]


    [/align]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,859
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    واؤ نائس شیئرنگ ...بہت دلچسپ اور مزیدار...تھینکس سقراط جی

  3. #3
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    11
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    [size=x-large]بہت زبردست اور معلوماتی آرٹیکل ہے .سقراط بھائی بہت شکریہ.[/size]

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    بہت زبردست اور معلوماتی آرٹیکل ہے.

  5. #5
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    350
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    واہ جی واہ مزا آ گیا پڑھ کر بھی دیکھنے پر تو اور دلچسپ ہو گا ویسے میں بھی پہاڑوں کی سیر کرنے جا رہا ہوں کچھ دنوں تک واپسی پر میں بھی کچھ شٰئیر کروں گا انشاءاللہ

  6. #6
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    بہت اچھا لگا، قیمتی معلومات ہیں شیئر کرنے کا بے حد شکریہ

  7. #7
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    217
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    بہت شکریہ

  8. #8
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    [size=x-large] آپ سب کا حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ[/size]

  9. #9
    معاون
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    86
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    بہ اچھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

  10. #10
    رکنِ خاص بلال جٹ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    370
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: نانگا پربت

    [align=center][size=large]واہ جی واہ
    مجھے بہت شوق ہے پہاڑوں کی سیر کرنے کا مزہ آگیا
    [/size]



    [/align]
    [align=center][size=x-large]جس کو جتنی جتنی ضرورت پڑی مجھ سے
    اس کو اتنی اتنی محبت رہی مجھ سے
    [/size][/align]

صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University