نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: کلونجی گھر کی محافظ

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    پيغامات
    50
    شکریہ
    8
    5 پیغامات میں 5 اظہار تشکر

    کلونجی گھر کی محافظ

    [size=xx-large]کلونجی گھر کی محافظ[/size]


    [size=large]٭ کلونجی کا تیل‘ جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ‘ زکام اور سردرد دور ہوجاتا ہے۔

    ٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

    ٭کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔

    ٭پانی میںپسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔

    ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتا ہے۔

    ٭ کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مرجاتے ہیں۔

    ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتا ہے۔
    کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روز صبح کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

    ٭ کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پرلگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔

    ٭ کلونجی اورآدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔

    ٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔

    ٭ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ کلونجی‘ سونٹھ سب کو برابر پیس کر یہ سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی دردوں کیلئے مفید ہے۔

    ٭ روغن خشخاش دو حصے اور روغن کلونجی ایک حصہ ملا کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔

    ٭ چار قطرے کلونجی کے تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی ہے۔

    ٭پیشاب بند ہوجانا: مکئی کے بال ابال کر چند قطرے روغن کلونجی ڈال کر استعمال کرنے سے پیشاب فوری طور پر جاری ہوجاتا ہے۔
    [/size]

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    350
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: کلونجی گھر کی محافظ

    نازک بھائی حکیم لگتے ہیں
    یہ وہی کلونجی ہے جس میں ہر مرض کا علاج ہوتا ہے؟؟؟
    تھینکس فار شیرنگ

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,171
    شکریہ
    2,134
    1,241 پیغامات میں 1,615 اظہار تشکر

    RE: کلونجی گھر کی محافظ

    زبردست معلومات ہم تک پہچانے پر آپ کا شکریہ ،
    اب گھر کے حکیم بن جائیں گے ، انشاءاللہ

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University